پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ۔۔!

پنجاب حکومت کی طرف سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شکل میں بہت ہی شاندار اقدام، کیا گیا۔ جس کی اکتوبر 2015ء میں عائشہ ممتاز صاحبہ پنجاب فوڈاتھارٹی کی ڈائریکٹر رہی ہیں انہوں نے اپنے سونپے گئے کام کو بہت ہی نیک نیتی سے سر انجام دیا تھا۔

اور بہت سے ملاوٹ کرنے اور حرام گوشت کا کاروبار کرنے والوں کو بے نقاب کیا لیکن پھر انہیں کچھ الزامات کی زد میں لا کر ڈائریکٹر آف پنجاب فوڈاتھارٹی کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ جس کے بعد اس عہدہ کو جناب نورالامین مینگل صاحب نے سنبھال لیااور اپنا کام سر انجام دینے لگے۔

بظاہر کچھ لوگوں کے ذہن میں یہ ضرور آتا ہو گاکہ اس ادارے سے ایک عام آدمی کو کیا فائدہ حاصل ہو گا۔۔؟ لیکن اگر ٹھنڈے دماغ سے سوچاجائے تو سمجھ میں آتا ہے کہ یہ ادارہ ان تمام لوگوں کے خلاف کاروایٔ عمل میں لاتا ہے اور انہیں بے نقاب کرتا ہے جو عام لوگوں کی صحت و تندرستی میں بگاڑ پیدا کرنے میں لگے ہیں جو کہ خدا تعالیٰ کی عطا کردہ بہت بڑی نعمت ہے ۔اور انسانوں کی زندگیوں کے ساتھ بہت ہی بے رحمی سے کھلواڑ کرتے ہیں اور پیسہ کمانے کی دوڑ میں لگے ہیں ۔ کچھ تو پیسہ کمانے کے چکر میں اس حد تک گر جاتے ہیں کہ انہیں حلال اور حرام کی بھی تمیز نہی رہتی اور وہ گائے یابکرے کے گوشت کی جگہ گدھے یا کتے کا گوشت بازار میں سر عام بیچ کرشام کو اپنے گھروں میں چلے جاتے ہیں اور کسی کو یہ خبر بھی نہیں ہوتی کہ آج کس کے گھر میں حلال گوشت کی جگہ حرام گوشت کا دسترخوان لگاہواہے۔

ایک عام آدمی اگر اپنی مطلوبہ چیز لینے جائے اور وہ اس چیز کی رقم بھی پوری ادا کرے لیکن پھر بھی اسے دودھ جیسی پاک خوراک اور اس مکمل غذا کے بدلے میں ناپاک دودھ ملے یا بناسپتی گھی کے بدلے میں مرغیوں کی آنتوں کی چربی سے بنا ہواگندا ترین گھی ملے۔ یا پھر بکرے کے گوشت کی آڑمیں کتے کا گوشت ملے اور اس بھولے بھالے انسان کو خبر تک بھی نا ہوتو انسانیت کی کتنی بڑی توہین ہے؟؟؟ یعنی انسان کی خوراک سے بننے والا خون اسکی رگوں میں تو دوڑے گا ہی بلکہ اسکی آنے والی نسلوں میں بھی اسکا اثر رہے گا ۔ پس ایسے اقدامات کے روکنے کے لیے اور ایسے بد ترین انسانوں کے ایسے جاہلانہ افعال کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پنجاب کے صوبہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی قائم ہویٔ اور انسانیت کو بچانے کے لیے اپنا کام سر انجام دے رہی ہے ۔۔
باقی اچھے اور برے انسان تو ہر ادارے میں پائے جاتے ہیں لیکن غلط اور فریبی سوچ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔ لہذا انسانیت کی خدمت کو فرغ دینے کی سوچ کو آگے بڑھ کر ایسے افرا د کا مقابلہ کرتے رہنا چاہیے انسانوں کے دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ انکی آنے والی نسلوں کو بھی تباہ و برباد کرنے میں لگے ہیں ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے اور انسانیت کو بچانے میں مدد کرتی رہے۔۔ اور ایسے تمام میڈیا حضرات ، جو خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں کو بے نقاب کرتے ہیں اور عوام کو اچھی ، پاک صاف خوراک کھانے پر راغب کرتے ہیں ۔۔ اﷲ پاک انکا حامی و ناصر ہو آمین۔۔۔۔۔۔!
 

Osama Siddiq
About the Author: Osama Siddiq Read More Articles by Osama Siddiq: 35 Articles with 25133 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.