نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے اس
پاک ماہ رمضان المبارک میں کسی روزے دار کا روزہ افطار کروایا اس نے اپنے
گناہوں اور دوزخ سے نجات پانے کا سبب بنایا روزے دار کو چاہیے ایک گھونٹ
پانی اور ایک کجھور ہی کیوں نا کھلائی ہواس میں کوئی شک نہیں کہ روزہ
روحانی عمل بھی ہے روحانی اس طرح سے کہ عبادت کرنے اور اﷲ تعالیٰ کے سامنے
جھک جانے سے ہماری روح پاک ہوتی ہے اور ہمیں اپنے اندر جو سکون محسوس ہوتا
ہے وہ ہمارے بیان سے باہر ہوتا ہے اﷲ تعالیٰ کے سامنے جھک جانے سے ہماری
زندگی کی پریشانیاں اور بہت سارے گناہ ختم ہو جاتے ہے بہت سی الجھنوں سے
ہمیں نجات مل جاتی ہے اﷲ تعالیٰ نے انسان کو رمضان المبارک میں بھی خاص
رعایت دے رکھی ہے جب انسان بیمار ہوتا ہے یا سفر میں ہوتا ہے تو روزہ قضاء
کرکے باقی کے دنوں میں وہ چھوڑے ہوئے روزے کسی بھی وقت رکھ سکتا ہے آپ صلی
اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا’’یہ ایسا مہینہ ہے جس کا پہلا عشرہ رحمت درمیانی
عشرہ مغفرت اور آخری عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے ‘‘ قرآن پاک میں ارشاد باری
تعالی ہے کہ ’’رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں
کے لئے ہدایت ہے اور اس میں ہدایت کی واضح اور حق و باطل سے جدا کرنے والی
دلیلیں ہیں پھر تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے تو اسے چاہئے کہ روزے
رکھے‘‘آیت نمبر185سورۃ البقرہ۔ایک حدیث میں ہے کہ ’’ رسولؐاﷲ نے فرمایا جن
آدمیوں نے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھے اس کے پہلے کے گناہ معاف کر
دیے جائیں گے‘‘ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ’’ رسولؐ اﷲ نے فرمایااﷲ
تعالیٰ فرماتا ہے کیونکہ روزہ میرے لیے ہے اورمیں ہی اس کی جزا دوں
گا‘‘۔حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ’’ رسولؐاﷲ نے فرمایا رمضان میں
اﷲ کی طرف سے ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ جو اس رات کی
بھلائی سے محروم رہا وہ بس محروم ہی رہ گیا‘‘۔
آجکل ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس ہر چیز ہو جس سے اس کی زندگی
اچھی گزرے ہر کوئی دیکھ کر کہے کہ یہ انسان کتنا خوش قسمت ہے اس کی زندگی
ہر طرح سے اچھی ہے اتنی سی تعریف سننے کے لیے ہر انسان بے قرار رہتا ہے مگر
سوچتا نہیں انسان کما تو لیتا ہے ہر طرح سے مگر خرچ وہی کرتا ہے جہاں اس کی
تعریف ہوتی ہے اﷲ تعالیٰ نے ہر دن ہی ہمارے لئے قیمتی رکھا ہے مگر ان دنوں
میں جمعہ مبارک اور خاص طور پر ماہ رمضان جس میں ہم ہیں کہ ہم نے روزہ رکھ
لیا اور بھوکے پیٹ رہ کر بہت ثواب کما لیا اور اپنے نزدیک کے رشتے داروں کو
روزہ افطار کروا کر بہت ثواب کما لیا اصلی ثواب تو کسی غریب کی مدد کرنا ہے
کسی یتیم کے سر پر ہاتھ رکھنا ہے کسی غریب کا احساس کرنا ہے کسی بے سہارا
کو سہارا دینا ہے ہمیں چاہے خاص طور پر کہ ہم رمضان میں اپنے آس پاس کے
لوگوں کا بھی خیال رکھے اگر اﷲ تعالیٰ نے ہمیں دیا ہے تو ہمیں اﷲ تعالیٰ کی
رہ میں خرچ بھی کرنا چاہیے جب ہم اﷲ تعالیٰ کی رہ میں خرچ کریں گے ہمیں
چاہیے کہ مستحق افراد کی سحری اور افطاری کا خاص خیال رکھیں ان کی
پریشانیوں کو خوشیوں میں بدل دیں جب ان کو خوشیاں ملی گی تو ان کی زبان سے
جو دعائیں نکلے گی وہ ہماری بخشش کا سبب بنے گی اﷲ ہم سب کو نیکی کی راہ پر
چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
|