تعلیمی جھلکیاں

سنا ہے کہ ایک منظم اور لائق معلم ایک معاشرے کی بڑھوتری کا سب س طاقتور ستون ہوتا ہے ، لیکن پھر عملی زندگی کے اندر داخل ہونے پر شک ہونے لگا کہ شاید یہ سب کچھ اُن پرانے اور ذہین اساتذہ کا ہی کارنامہ ہوگا ، کیوں کہ ذہن اس بات سمجھنے سے قاصر ہوا کے کیا جو اساتذہ اکیڈمیئوں کے نام سے چلائی گئی اس گھناؤنی اور سازشی مہم سے سرِ عام ایک غریب خاندان بچے کو چیلنج تو نہیں کر رہے کہ چھوڑ دے تعلیم ، محض سوچتے ہوئے کہ یہ صرف امراء کا ورثہ ہے ۔ کیا یہ ان عظیم اساتذہ کا، جنہیں وقت نے اُستاد مانا، اُن عظیم لوگوں کا LOGO لگا کر کالی بھیڑیں بن کر اس معاشرے کے معصوم لوگوں کا سرِ عام قتل عام کرنا شروع کر دیں۔ محض ۵ سے ۷ سو فیس کی خاطر ایک ایسی معاشرے کا وجود تو نہیں قیام عمل میں نہیں لا رہے کہ جو جوان ہوتے ہی بندوں، سیگریٹ اور چرس جیسی گھٹیا ایشیاء کا مرتکب عادی ہوتے ہوئے جُرم کے عادی بن جائیں۔ صرف محض تعلیم کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوے مارننگ اور ایویننگ شفٹیں چلانے والی کالی بھیڑیں کب تک اس معاشرے کے جہیز میں لکھے جاتے رہے گا۔اگر اسی طرح میرے ملک کا مقدر لکھا رہا تو پھر چاہے قصور کی زینب کا واقعہ ہو یا کراچی یونیورسٹی کے ایک انگریزی کے ایک ذلیل اور بیغیرت لیکچرار کا واقعہ، یہ میرا معاشرہ شاید کبھی ترقی نہ کر سکے۔

دوسری طرف اس ایک طرح کی معاشی قتل عام کے پیچھے اُن نا اہل اور بےایمان حکمرانوں کی بھی مجرمانہ خاموشی ان تمام سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہے۔

ان تمام مسائلِ کا حل صرف اپنی خاموشی ان نا اہل، بیغیرت اور بےایمان حکمرانوں سے سرِ عام اس فوری مطالبے سے ہی حل کی جا سکتی ہے کے ان استادوں کے روپ میں چھپی محض دھاڑیاں لگانے والی تعلیم کی دشمن اور تعلیم کی قاتل کالی بھیڑوں کا خاتمہ سے ہی ممکن ہو۔ پھر المیہ یہ ہے کہ اگر کوئی ادارہ یا محض ایک عقل مند طالب علم اگر اس طرح کی کالی بھیڑوں کو سڑکوں پر پھینکنے کی بات کرے تو وہ دہشتگرد کہلاتا ہے۔
اختتام اس دعا سے کے اللہ تعالٰی میری قوم کی آنکھیں کھول دے تاکہ وہ حق و باطل کی پہچان کر سکیں۔ اللہ حافظ۔ فی امان اللہ۔"

Raja Nadeem
About the Author: Raja Nadeem Read More Articles by Raja Nadeem: 4 Articles with 4162 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.