شہر کراچی اور دسترخوان حضرت امام حسن تعالی علیہ السلام

اس دفعہ ماہ رمضان کی برکتوں اور رحمتوں میں کراچی کی جے ڈی سی نامی این جی او اور ظفر عباس کا ذکر نہ کیا جائے تو نا انصافی ہوگی۔ مزار قائد کے سامنے چوراہے پر جے ڈی سی والوں نے دسترخوان حضرت امام حسن تعالی علیہ السلام کے نام پر پچھلے نو سالوں سے شروع کیا ہوا ہے ۔یہ چند نوجوان جن کے چہرے تابندہ ہیں جو کسی لالچ اور غرض کے بغیر JDC حضرت امام حسن تعالی علیہ السلام کے نام سے دسترخوان چلا رہے ہیں ۔اس رمضان ہزاروں لوگوں کو انھوں نے سہری اور افطاری کراچی شہر میں کروائی ۔یہ لوگ مسلک کے فرق سے بالاتر ہوکر کام کررہے ہیں ۔یہ صدقہ و خیرات نہیں کھلا رہے بلکہ اس پیسے سے کھلا رہے ہیں جو ہم اور آپ اپنی رضا سے اس مقصد کے لیے دے رہے ہیں۔یہ لوگ کسی سے اس کی غربت کا ثبوت نہیں مانگتے،یہ سحری اور افطاری میں جو چاہے اس کو عزت سے بٹھا کر صاف ستھرا،معیاری کھانا بغیر احسان جتلائے کھلا رہے ہیں۔وہ کھانے جن کا ایک غریب صرف سوچ سکتا ہے انھوں نے وہ کھانے عملی طور پر ان کو کھلا دئے ۔ میں نے دیکھا کئی جوان بچے بھی ان کا جذبہ دیکھ کر آگے آئے ۔اقرا یونیورسٹی کے دو طالبعلم ایک سنی ،ایک شیعہ مل کر ان کے مقصد کے لیے بریانی کی دیگیں اپنی پاکٹ منی سے لے کر آئے۔ کچھ نوجوان بچے پزا لے کر آئے ۔ مجھے تو JDC والوں پر رشک آیا ۔ کبھی یہ لوگ کراچی کو صاف کررہے ہیں تو کبھی شہریوں کو سحری اور افطاری کروا رہے ہیں۔ ظفر عباس ایک عام شخص یہ سب کام اپنے جیسے رضاکاروں کے ساتھ مل کر کررہے ہیں ۔لوگوں سے ایک گذارش ہے کہ خدارا تنقید برائے تنقید مت کیجیے ۔بہت سے لوگوں کو اس پر اعتراض ہے کہ وہاں امیر بھی غریب کے ساتھ کھا رہا ہے ۔ارے نواسہ رسول کے نام کا دسترخوان ہے ہم اور آپ فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں کہ کس کو کھاناملے گا اور کس کو کھانا نہیں دیا جائے گا؟

کچھ لوگ اس دسترخوان کو ولیمے کی دعوت سے تشبیہ دے کر یہ اعتراض کررہے ہیں کہ اتنی پرتعئیش سحری اور افطاری؟

میرا جواب یہی ہے کہ خدارا دسترخوان کس کے نام پر بچھا ہے ۔خدارا آپ لوگوں کا ملک سیاستدان لوٹ کر کھا گئے،،آپ لوگ ایک لفظ نہیں بولے،آپ دوبارہ بھی انھی لوگوں کو منتخب کرکے اپنے سروں پر بٹھا لینگے ۔کم از کم اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والوں کو تو بخش دیجئے ۔یہ لوگ آپ سے کوئی محنتانہ تو وصول نہیں کر رہے ۔اپنی زبان کی کاٹ ان لوگوں پر مت آزمائے۔ یہ لوگ تو فرقہ واریت کو مٹا کر اتحاد کے لئے نیک کام کر رہے ہیں ان کو آپ اگر کوئی مدد فراہم نہیں کرسکتے تو منہ بند کر کے خاموشی تو اختیار کرسکتے ہیں ۔ویسے بھی خاموشی بھی عبادت ہے ۔

Mona Shehzad
About the Author: Mona Shehzad Read More Articles by Mona Shehzad: 168 Articles with 281015 views I used to write with my maiden name during my student life. After marriage we came to Canada, I got occupied in making and bringing up of my family. .. View More