سرکاری نوکری کا حصول اور پرائیویٹ نوکری کے مسائل

جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں پاکستان میں زیادہ تر لوگ سرکاری نوکری کی تلاش میں ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ لوگ بہت زیادہ کوشش بھی کرتے ہیں مگر سرکاری نوکری ملنا ناممکن ہی لگتا ہے علاوہ اسکے کہ آپ کے پاس کوئی سفارش یا دولت ہو تب آپ ان خوش نصیب لوگوں میں شمار ہو سکتے ہیں یا اگر آپ کسی سیاسی پارٹی سے منسلک ہیں تب بھی آپکی یہ خواہش پوری ہوسکتی ہے۔

جب لوگ سرکاری نوکری تلاش کر کر کے تھک جاتے ہیں تب وہ مجبور ہوکر کسی پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کرنا شروع کر دیتے ہیں جہاں انکو کئی طرح کے مسائل درپیش ہوتے ہیں جیسا کہ “ مکمل نوکری نا رہنے کا ڈر“ تنخواہ کا بہت کم ہونا“ “ سالانہ اضافہ نا ہونا“ “ تنخواہ کے علاوہ کوئی اور سہولت نا ہونا“ اور مستقبل کے لیے پریشان رہنا“ جیسے مسائل انسان کو جینے نہیں دیتے۔

ایسے میں گوورنمنٹ کو چاہیے کہ پرائیویٹ کمپنیز کے لیے بھی ایک طریقہ کار بنائیں اور انکے قوانین پر نظر رکھیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو کچھ حل کیا جاسکے۔

 
Abdul Sattar Tanoli
About the Author: Abdul Sattar Tanoli Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.