محترم جناب ایجوکیشن منسٹر محمد بلیغ الرحمان صاحب سے ایک
اپیل کرتا ہوں کہ مسٹر چپس کے ٹاپک کو ہماری کتابوں سے نکالا جائے۔
محترم جناب ایجوکیشن منسٹر محمد بلیغ الرحمان صاحب! آپ نے تقریبا" ایک سال
پہلے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ قرآن کی تعلیم کو تمام گورنمنٹ اور
پرائیوٹ سکولوں میں لازمی قراردی جائے گا جو کہ انتہائی قابل تعریف ہے اور
پوری پاکستانی قوم نے آپکے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ اسی لیے سر میں آپ سے ایک
اور مودبا نہء درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ الحمداللہ ہم سب مسلمان ہیں اور
ایک ایسے ملک میں رہتےہیں جسکی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہے اور ہم سب کے آئیڈیئل
حضرت مُحمد ﷺ ہیں تو ہماری نوجوان نسل کو انٹر کی کلاس میں کسی انگریز کی
گھٹیا لو سٹوری کے تقریبا" 18 باب کیوں پڑھائے جا ر ہے ہیں؟ اس کے پڑھنے سے
ہمارے نوجوانوں کو کیا فائدہ ملے گا؟ لہٰذا میں پوری پاکستانی قوم کی طرف
سے التماس کرتاہوں کہ آپ ہماری انٹر کی انگلش کی کتاب سے اس گھٹیا لو سٹوری
کو نکا لیں اور اسکی جگہ ہمارے پیارے نبی حضرت مُحمدﷺ کی سیرت نبوی ﷺ کے
ٹاپک کو شامل کیا جائے تاکہ ہماری نئی نسل کو پتہ چلے کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ
نے اپنی امت کے لیے کتنی محنت کی ہے اور کتنی تکالیفیں اٹھائی ہیں اور
ہمارے لیے زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ پیش کر کے گئے ہیں کہ ہم نے اپنی
زندگیاں کیسے گزارنی ہیں اس سے ہماری نسل میں اپنے پیارے نبی ﷺ کے لیے محبت
بڑھے گی اور انکو بھی پتہ چل جائے گا کہ انھوں نے اپنی زندگی کیسے گزارنی
ہے، اور یہ بہت حد تک ممکن ہے کہ ہمارے سارے نوجوان نہ سہی پر کچھ نوجوان
اپنی زندگیوں کو ضرور اپنے پیارے نبی ﷺ کی زندگی کے مطابق گزرانے کی کوشش
کریں گے اور اگر ہمارے نوجوان اپنی زندگیاں اپنے پیارے نبی ﷺ کی زندگی کے
مطابق گزارنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمارے ملک میں ترقی کی ایک نئی راہ ضرور
ہموار ہوگی اور دین اسلام کو پھیلنے کا بھی موقع ملے گا ۔
آپ ا س ادارے کے والی ہیں اور آپکے آرڈر سے ہماری انٹر کی کتابوں سے مسٹر
چپس کی گھٹیا لو سٹوری کی جگہ ہمارے پیارے نبی حضرت مُحمدﷺ کی سیرت نبوی ﷺ
کے ٹاپک کو شامل کیا جاسکتا ہے اور یہ آپکے لیے بھی صدقہ جاریہ ہوگا اور
اللہ آپکو اسکا اجر دیتا رہے گا۔
ہم سب آپکے بہت مشکور ہوں گے
العارض
قوم پاکستان
|