پاک پوسٹ اور پاکستان ریلوے

محترم جناب ایڈیٹر
اسلام علیکم
آپ کی وساطت سے میں نئے وفاقی وزیر شیخ رشید صاحب کی تو جہ پاکستان ریلوے کے ایک خاص جانب دلوانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ کہی دہائیوں سے پاکستان ریلوے پر پاک پوسٹ کی کارگو سروس چلا کرتی تھی جو پاکستان ریلوے کی منافع بخش سروس تھی لیکن کچھ مفاد پرست لوگوں نے پاکستان ریلوے کی خاص ٹرینیں بند کرکے پاک پوسٹ کو بھی حاصا نقصان پہنچایا اور عوام کا رجحان پرائیوٹ کارگو کمپنی کی طرف ہو گیا جس کی وجہ سے قومی خزانے اور قومی ادارے بری طرح متا ثر ہوئے ۔ جہاں قومی ادارے متاثر ہوئے وہاں عوام کا بھی نقصان ہوا اور وہ مہنگے داموں اپنا سامان دوسرے اضلاح و صوبے پہنچانے میں مجبور ہو گئے سامان کی ترسیل میں کرائے زیادہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی بھی زور پکڑ گئی اور عام آدمی اپنا کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہو گیا ۔ جناب والا آپ سے پرزور اپیل ہے کہ جن اضلاح کے ریلوے اسٹیشن میں پاک پوسٹ آفس موجود ہیں وہاں پر ٹرینیں چلانے پر غور کیا جائے جس سے پاکستان ریلوے ، پاک پوسٹ منافع میں جائے اور عام آدمی کو سستی ٹرانسپوٹ اور اس کے کاروبار کو بھی فروغ ملے گا ۔

واسلام
محمد طیب چوہدری

Ch Tayyab
About the Author: Ch Tayyab Read More Articles by Ch Tayyab: 18 Articles with 21904 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.