دیہی تعلیمی ترقی

کسی بھی ملک کی ترقی کا معیار اس کے شہریوں کے معیار زندگی کے حوالے سے جانچا جاتا ہے آج بھی پاکستانی آبادی کی اکثریت دیہی علاقوں میں رہتی ہے- اس لیے ترقی کے جائز ے میں دونوں علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ان کو بنیادی ضروریات اور سہولیات زندگی فراہم کرنا ہے جس میں تعلیم ، صحت ، پانی ، بجلی ، اور روزگار وغیرہ شامل ہیں-

دیہی تعلیمی ترقی سے مراد سائنس اور ٹیکنالوجی کی نئی نئی دریافتوں اور ایجادات کو دیہی علاقوں میں استمعال کرکے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے- ان علاقوں میں یہ ترقیاتی پروگرام صرف اسی وقت موثر ہوسکتا ہے جب وہاں رہنے والی آبادی تبدیلی کے عنصر کا کرداراداکرے-

دیہی ترقی گزشتہ چند عشروں سے ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے- پاکستان چونکہ ایک زرعی ملک ہے اوراس کی آبادی کا ساٹھ فی صد حصہ اب بھی دیہی علاقوں میں رہائش پزیر ہے ، اس لیے کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ صرف اسی وقت کامیاب ہوسکتا ہے جب اس میں شہری اور دیہی دونوں علاقوں پر یکساں توجہ دی جائے- حکومت پاکستان نے سوشل سکڑریفارم پروگرام کے تحت بہت سے نئے تعلیمی منصوبے شروع کر رکھے ہیں-

تعلیم سب کے لیے حکومت کا مطمع نظر ہے جس کا مقصد خصوصاًًًَ دیہی آبادی کی تعلیمی ترقی ہے- صوبائی حکومتوں نے ثانوی سطح تک تعلیم مفت کردی ہے اور تعلیمی ترقی کے لیے دیگر بہت سے اقدامات کیے جارہے ہیں- جن میں سکولوں سے ٹاٹ سسٹم کو ختم کرنا اور فرنیچر ، عمارت اور دیگر تعلیمی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانا شامل ہے- ان کے علاوہ بچوں کو درسی کتب کی مفت فراہمی اور سکولوں کو بعض معاملات میں خود مختاری دی جارہی ہے-
 

Hafiza Ayesha
About the Author: Hafiza Ayesha Read More Articles by Hafiza Ayesha: 18 Articles with 24744 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.