کبھی کبھی ہاربھی جیت بن جاتی ہے

کبھی کبھی ہاربھی جیت بن جاتی ہے

ابو افنان

فکر کی کوئی بات نہیں کبھی ہاربھی شکست خوردہ لوگوں کےلۓجیت بن جاتی ہے،اگریقین نہیں آتاتوکل رات کےمیچ کوہی دیکھ لیجئے،اگرہم بنگلہ دیش سےجیت جاتے تو آنےوالےجمعہ کےدن بڑی ہزیمت سےدوچارہوناپڑتا، بھلا! کون عقلمندہوگاجواپنےہی ہاتھوں خودکوکسی بڑی آزمائش کےبھنورمیں پھنسادے ویسےبھی جمعہ کامبارک دن کافی عرصہ سےپاکستان کی سابقہ سیاسی قیادت کےلۓکچھ زیادہ موزوں نہیں رہاہے،شکست پذیرکرکٹ کی قیادت بھی توکوئی نئی نہیں، کونساسرکاری ادارہ ٹھیک سےچل رہاہے؟پی آئی اے،ٹرین ہسپتال،واپڈا،سکول، کالجز، یونیورسٹیاں، رینجرز،پولیس خلائی مخلوق اورعدالتیں سب ہی تواپنی اپنی طاقت کے بقدرپاکستان کاکھلواڑکررہےہیں،ایسےمیں فقط پی سی بی یاقومی کرکٹ ٹیم ہی سےشکوہ کرناکونساانصاف ہے، یقیناًآپ کےذہن میں سوال ابھراہوگاکہ اس ہارکوجیت کہنےکےبجاۓاگر فائنل میں پہنچ کرانڈیا کوہرادیتےتو جیت پرجیت ہوتی جی بہلانےکےلۓہارکوجیت کہنےکی ضرورت ہی پیش نہ آتی یہ سوال بالکل ایساہےجیسےایک موٹےدماغ والےنےچکی گھمانےوالے گھنٹی بردارگدھےکےمالک سےکیاتھاکہ"آپ نےاپنےگدھے کےگلےمیں گھنٹی کیوں باندھ رکھی ہے؟جواب میں گدھےکامالک کہنےلگا"اس لۓکہ نیندغالب آنےکی صورت میں اگرگھنٹی کی آوازسنائی نہ دےتومیں سمجھ جاتاہوں کہ گدھاکھڑاہے،چکی نہیں گھمارہا،میں آوازدیتا ہوں تووہ چلنےلگتاہے"موٹےدماغ والاکہنےلگا"یہ بھی توہوسکتاہےکہ گدھااپنی جگہ کھڑےکھڑےسرہلاتارہے، گھنٹی کی آوازتوآئیگی لیکن وہ چل نہیں رہاہوگاتب آپ کےپاس کیاحل ہوگا؟

مالک کہنےلگا"یہ تب ممکن ہےکہ میرےگدھےکی کھوپڑی میں آپ کی عقل ہوجبکہ میراگدھااس قسم کی عقل سے محروم ہے، توبھائی انڈیاسےجیتناتب ممکن ہوتاکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی ہوتی جبکہ ہماری ٹیم آج کل اس قسم کی کارکردگی نہ دارد رہی ایک شعیب ملک کی پرفامنس توبھائی اس دورمیں ویسے بھی" اپنی اپنی جورؤوں کےجھنڈےتلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں "کانعرہ زوروں پرہے، ایسے میں ایک ایشیاکپ سسرال کی نظرکرنا کونسی بڑی قربانی ہے، شنیدہے پیرنی صاحبہ کےخاتونِ اول بننےسے اس نعرےکو مزید
تقویت ملی ہے

بیگم تمہارا ایک اشارہ ۔۔۔۔ ہم تمہارا ٠٠٠ سب تمہارا

پس مولٰی کالاکھ لاکھ شکرہے کہ اُس نے بڑی ہزیمت سےبچا کر پردہ رکھا
اینڈ موسٹ تھنکس بنگلہ دیش

Mufti Abdul Wahab
About the Author: Mufti Abdul Wahab Read More Articles by Mufti Abdul Wahab: 42 Articles with 40707 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.