یہ ہار اب گلےکاہار بن چکی ہے

یہ ہار اب گلےکاہار بن چکی ہے

ابو افنان

ہار، جیت ہر کھیل کا حصہ ہوتا ہے، کرکٹ میں بھی ایک ٹیم جیتتی ہے جبکہ دوسری کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اپنی ٹیم کی جیت پر شائقین جہاں خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں تو وہیں شکست پر غم سے نڈھال بھی ہوتے ہیں۔

محضِ ہارکو قطعاً تنقیدکے لۓ وجہ جواز نہیں بنایاجاسکتا لیکن ہاربھی تو کسی ڈھنگ کی ہو نا

پاکستان کی انڈیاکےہاتھوں شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کی وجہ صرف ہارنہیں بلکہ معمول سے ہٹ کربری طرح فریقِ مخالف کی پٹائی کو برداشت کرنا ہے

چند سال پہلےکی بات ہے کافتیریاسےچاۓلینےکی غرض سےلوگ قطارمیں کھڑےتھے،اسی قطارمیں کھڑےایک پٹھان بھی چاۓ لینےکےانتظارمیں کھڑاتھاکہ چاۓدینےوالےنےدینےمیں بےنمبری سےکام لیا
جس پرپٹھان طیش میں آکرکہنےلگا"ایساکیوں کیاہم تم کو مارےگا"چاۓدینے والاملواری یابنگالی مظلومانہ لہجےمیں کہنےلگا"یارجب تم مارےگاتوہم بھی مارےگا کیاکرےگا"

یعنی لڑتومیں نہیں سکتا لیکن جب تم ماروگےتومجھے بھی پھرکچھ نہ کچھ مزاحمت توکرنی پڑےگی،
پہلےتوپاکسانی بیٹسمینز انڈین بولروں کی ہرگیندکوانڈیاکاپھرتوی میزائل سمجھ کرفقط دفاع کرتےرہیں اوربعد میں انڈیاکےصرف دوتین بیٹسمینوں نےپاکستانی بولروں کابھرکس ایسانکال کےرکھدیاکہ آخرتک سنبھل ہی نہ سکے،کپتان سرفرازصاحب کا زیرِلب ورد سے یقیناًاُن کےنامہ اعمال میں نیکیوں کااضافہ ہواہوگا لیکن بحیثیت ٹیم غلطیوں کاتدارک اورپھر تلافی کئے بغیرجیت شایدٹیم کےپلڑےمیں نہ پڑے،خالی کھوپڑی والانالائق طالب علم کبھی بھی دورکعت نفل سےپاس نہیں ہوتا،شکست خوردہ ذہن اورکانپتےجسم کےساتھ میدان میں اترنےوالاکبھی بھی میدان نہیں مارسکتا،معرکہ وہ سرکرتاہےجس کادل خوداعتمادی سےچھلکتاہو
چاۓدینے میں بےنمبری سےکام لینےوالےمظلوم نےپھربھی پٹھان کےسامنےمزاحمت کاارادہ توکرلیاتھالیکن یہاں توتھوڑی سی مزاحمت بھی ندارد،اب تو پاکستانی ٹیم کےلۓ انڈیاسےکھیلناایساہےجیسےہاتھی کیساتھ گنےچوسنا،انڈیانےہراہراکرہارکوپاکستانی ٹیم کےگلےکاہاربنادیاہے،یہ بیچارےانڈین کرکٹ ٹیم سےمڈبھیڑ کےموڈمیں ہوتےہی نہیں لیکن شومئیِ قسمت کہ کسی نہ کسی ٹورنامنٹ میں سامناہوہی جاتاہے،
اوبابو جب مڈبھیڑ ہوہی جاۓ تواتنا توکہدیاکرو
" یارجب تم مارےگاتوپھرہم بھی مارےگاکیاکرےگا"

آدھی سےزیادہ ناتجربہ کارٹیم میں مستقبل میں اگر کچھ پختہ اورتجربہ کارپرانےکھلاڑی شامل کردیۓجائیں تو
شاید کچھ بن پاۓ۔۔۔۔ ورنہ کرکٹ کےسورماؤں کےمقابلےمیں شکست ہمیشہ مقدر رہےگی

Mufti Abdul Wahab
About the Author: Mufti Abdul Wahab Read More Articles by Mufti Abdul Wahab: 42 Articles with 40682 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.