میں سوچتا ہوں عورت انسان کو لیول میں لانے والے چابی ہیں
عورت نہ ہوتی انسان کو قابو کرنا بہت ہی مشکل ہوتا اللہ تعالی نے انسان کو
لیول میں رکھنے کے لیے عورت کو پیدا کیا ہے یہ میری ذاتی رائے ہے جب انسان
کی شادی نہیں ہوتی تو اسکے خون میں گرمی ہوتی ہے وہ جوش میں ہوتا ہے اوربہت
کم ہی کسی کی بات مانتا اور سنتا ہے بلکہ اپنی من مانی کرتا ہے اور ہر وہ
بات کرتا ہے جو اس کے دل میں آتی ہے ماں باپ کی ایک نہیں سنتا دوستوں کی
نہیں مانتا مگر عورت انسان کو جو بھی کہتی ہے وہ مانتا ہے بلکہ بعض اوقات
ماں باپ سے الگ بھی کروا دیتی ہیں سبی ایسی نہیں ہوتی مگر بعض ہوتی بھی ہیں
مقصد یہ کہ عورت مرد سے اپنی ہر بات منوا سکتی ہے اور مرد کو نی پڑتی ہے
ایک بندہ جو دن کو گھر سے نکلتا ہے رات گئے تک واپس نہیں آتا ماں باپ اسے
پتہ نہیں کیا تک نہیں کہتے اور کرتے مگر وہ ایک نہیں مانتا لیکن جب عورت
آجاتی ہے وہ ایسا ٹھیک کرتی ہے کہ وہ باہر گھومنا تو کیا باہر نکلنا بھی
بند کر دیتی ہے یہ میں نہیں بلکہ ہر وہ شخص جو شادی شدہ ہے پہلے والی زندگی
اور آپ کی زندگی میں فرق خود محسوس کرے تو اسے جواب مل جائے گا کیونکہ اللہ
تعالی نے انسان کو کنٹرول کرنے کے لئے اور لیول میں رکھنے کے لیے عورت کو
پیدا کیا
دوستوں کی محفلیں چھڑا دی اس نے
مجھ کو میری اصلیت دکھا دی اس نے
بچوں میں ہی بس گھرا رہتا ہوں اب
میری ایک الگ دنیا بسا دی اس نے |