دنیا بھر میں ڈبلیو ڈبلیو ای (WWE) ریسلنگ کے شائقین کی
ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے- اور ہر کوئی کسی نہ کسی ریسلر کا پرستار ضرور
ہوتا ہے- عام طور پر زیادہ تر ریسلرز کا تعلق امریکہ سے ہوتا ہے- لیکن آج
ہم آپ کو دنیا کے مقبول اور طاقتور مسلمان ریسلرز کے بارے میں بتائیں گے-
|
بادشاہ پہلوان خان
بادشاہ پہلوان خان کا تعلق پاکستان کے شہر راولپنڈی سے ہے- یہ اس وقت فرانس
کے دارالحکومت پیرس میں رہائش پذیر ہیں- اگرچہ یہ ابھی تک پروفیشنل ریسلر
نہیں بنے لیکن جلد ہی یہ آپ کو ڈبلیو ڈبلیو ای میں نظر آئیں گے- ان کا قد 5
فٹ 9 انچ ہے جبکہ ان کا وزن 101 کلو گرام ہے- |
|
دی آئرن شیچ
آئرن شیخ کا اصلی نام حسین خسرو علی وزیری ہے- آئرن شیخ 1942 میں ایران کے
شہر تہران میں پیدا ہوئے- انہوں نے 1972 میں ریسلنگ کے کیریر کا آغاز کیا
اور یہ ایک پروفیشنل ریسلر قرار دیے جاتے تھے- 1983 میں یہ ڈبلیو ڈبلیو ایف
ورلڈ چمپئین شپ کے فاتح بنے- انہوں نے 2008 میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے
ریٹائرمنٹ لی- ان کا قد 6 فٹ جبکہ وزن 117 کلو گرام تھا-
|
|
محمد حسن
محمد حسن 7 نومبر 1981 کو نیویارک میں پیدا ہوئے اور یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے
پروفیشنل ریسلر ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد حسن ایک امریکی اسکول کے
پرنسپل بھی ہیں- محمد حسن ایک بار او وی ڈبلیو ہائی ویٹ چمپئین شپ بھی جیت
چکے ہیں- ان کا قد 6 فٹ 2 انچ ہے جبکہ وزن 110 کلو گرام ہے-
|
|
دارا شان داوری
داوری 30 اپریل 1984 کو امریکہ میں پیدا ہوئے اور یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے
پروفیشنل ریسلر ہیں- داوری کا بنیادی تعلق ایران سے ہے- یہ ایک بہترین
ریسلر کے طور پر جانے جاتے ہیں- داوری کا ایک ریسلنگ اسکول بھی ہے جہاں
ریسلنگ کی تربیت دی جاتی ہے- ان کا وزن 86 کلو گرام جبکہ قد 5 فٹ 10 انچ ہے-
|
|
سمیع زین
سمیع 12 جولائی 1984 میں کینیڈا میں پیدا ہوئے اور ان کا حقیقی نام رمی
صبائی ہے- یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک کینیڈین پروفیشنل ریسلر ہیں- سمیع کے
والد کا تعلق شام سے تھا لیکن اب یہ امریکہ میں رہائش پذیر ہیں- سمیع جاپان
میں ہونے والی اوپن ویٹ چمپئین شپ کے فاتح بھی رہ چکے ہیں- سمیع کا قد 6 فٹ
1 انچ جبکہ وزن 96 کلو گرام ہے-
|
|