میڈیا کا کردار

موجودہ دور الیکٹرانک میڈیا کا دور ہے۔بلا شبہ پرنٹ میڈیا کی ہمیشہ ایک منفرد اہمیت رہی ہے۔لیکن اس کی عوام تک بہتر انداز میں رسائی محدود ہے۔بات اگر الیکٹرانک میڈیا کی کی جائے تو یہ ملک کے چپے چپے میں دیکھا یا سنا جاتا ہے اور خبر رسائی کے لئے اپنا کردار مثبت انداز میں سر انجام دے رہا ہے۔

میڈیا ریاست کا ایک اہم ستون ہے۔یہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کر تا ہے۔میڈیا ایک ایسی طاقت ہے جس کی مدد سے لوگوں میں شعور پیدا کیا جاتا ہے۔ان کی فلاح وبہبود ، صحیح غلط کا فرق بھاپنے میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔میڈیا کے ذریعے ایک انسان ایک مخصوص جگہ پر بیٹھ کر دور قائم شہروں اور علاقوں کی معلومات سے روشناس ہوتا ہے۔اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ میڈیا ایک شخص کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے کے لئے بھی بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔

لیکن جہاں میڈیا سے اتنے بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں وہیں اس کو منفی کاموں کے لیے بھی با آسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔میڈیا کے ذریعے پروپیگینڈا تیار کر کے لوگوں کو غلط سمت میں لے جایا جا سکتا ہے۔اس کے ذریعے منفی معلومات فراہم کر کے لوگوں کو باآسانی مہکایا جا سکتا ہےاور افسوس ہمارے ملک میں کام کرنے والے بیشتر میڈیا چینلز صرف کاروباری صحافت کرنے میں مصروف ہیں۔ایک بہترین صحافی وہ ہے جو سچ پر مبنی خبریں لوگوں تک پہنچاتا ہے اور اس کے فائدہ یا نفع نہیں دیکھتا لیکن ہمارے ملک کے زیادہ تر صحافی کسی نہ کسی ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہوتے ہیں جن کا کام حقیقت کے برعکس خبریں فراہم کرنا ہوتا ہے۔

ایک ملک کے میڈیا کا یہ فرض ہوتا ہے کہ وہ اس ملک کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائے۔کہ وہ اس ملک کی برائیوں کو پس پردہ رکھ کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرے۔لیکن افسوس پاکستان کا میڈیا ان چیزوں کو پھیلاتا ہے جس سے ملک کی پہچان کو نقصان پہنچتا ہے۔آج ہر کوئی ٹی آر پی کے پیچھے لگا ہے کہ کس طرح متنازعہ مواد دیکھا کر دیکنے والوں کو اپنی طرف راغب کیا جائے۔

ایک اسلامی مملکت ہونے کی حیثیت سے یہاں کے میڈیا کا فرض ہے کہ وہ صرف ریٹنگ کی غرض سے متنازعہ مواد چلانے سے گریز کرے اور کوشش کرے کے زیادہ سے زیادہ وہ خبریں مشر کرے جو ملک کے مفاد میں ہو۔

Haseeb Nomani
About the Author: Haseeb Nomani Read More Articles by Haseeb Nomani: 6 Articles with 2792 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.