حکمت آمیز باتیں-بائیسواں حصہ

یہ تحریر فیس بک کے آفیشل پیج www.facebook.com/ZulfiqarAliBukhari
پر میری کہی گئی باتوں کا مجموعہ ہے، میری سوچ سے سب کو اختلاف کا حق حاصل ہے،میری بات کو گستاخی سمجھنے والے میرے لئے ہدایت کی دعا کر سکتے ہیں یا اپنے لئے مشعل راہ بھی بنا سکتے ہیں۔

اپنی عزت کروانے کے لئے دوسروں کو باوقار بنانا پڑتا ہے۔

تبدیلی نعروں سے نہیں غلط کو غلط کہنے اور درست کاموں میں رکاوٹ نہ ڈالنے سے آتی ہے۔

دوسروں کو سمجھنا اور سمجھانا اتنا آسان نہیں ہے مگر جب آپ وہ بات کریں جو انکے ذہن میں اُترنا شروع ہو جائے تو پھر اُن کی سوچ کے دھارے کو مثبت یا منفی مقاصد کے لئے بخوبی استعمال کیا جا سکتا ہے، لہذا خود کو مکمل دوسرے کے سہارے پر نہ چھوڑیں اپنی مرضی بھی شامل کریں تاکہ شکوہ شکایات سے دور رہیں۔

مشکلات سے لڑ کر کچھ حاصل کرنا ہی اصل بہادری ہے۔

یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ ہی اپنے بارے میں اچھا سوچیں کوئی دوسرا بھی آپ کے لئے بہترین سوچ رکھ سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہر پل ہیں اگر آپ کو یہ سمجھ آ جائے تو آپ پرسکون ہو جائیں گے۔

جب تک آپ میں دم ہے آپ کو ہر میدان میں بہترین سے بہترین کی طرف جانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ جمود زندگی میں آئے تو انسان کئی رنگ دیکھنے سے محروم ہو جاتا ہے۔

کامیابی کے لئے مسلسل کوشش ضروری ہے۔

خوش رہنے کے لئے اپنے حال پر راضی ہو جانا اہم ہے۔

بدعنوان عناصر کے خلاف کھڑا ہونا آسان عمل نہیں ہے، وہ آپ کے خلاف تمام تر حربوں سے ناکام کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ دودھ کے دُھلے ثابت ہو جائیں مگر جب شیر کے منہ کو خون کی لت لگتی ہے تو جب تک وہ جان سے نہ جائے تب تک اپنی عادت سے مجبور رہتا ہے یہی حرام کی کمائی کمانے کے لئے بھی ہے کہ وہ ناجائز آمدن کو اپنے حق سمجھتے ہیں اور اپنے آپ کو ہر احتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں مگر مکافات عمل ہو کر رہتا ہے۔

پاکستان میں حالات کی بہتری کے لئے ہم سب کی سوچ بدلنا بہت ضروری ہو گیاہے، جب تک ہم اپنی سوچ کو مثبت رکھ کر تبدیلی کی کوشش نہیں کریں گے حالات جوں کے توں ہی رہیں گے۔

بہترین دوست وہی ہوتے ہیں جو تب آپ کی مدد کرتے ہیں جب آپ کے اپنوں کا خون سفید ہو چکا ہوتا ہے۔یہی لوگ انسانیت کا درس دینے والے ہوتے ہیں کہ مفادات سے بڑھ کر رشتہ اہم ہوتا ہے۔

محبت میں گذر ایک ایک پل حسین یاد بن جاتا ہے۔

محبت ہو جائے تو پھر دل کا چین محبوب کی خوشی دیکھنے اور دینے سے ہی حاصل ہوتا ہے۔

جھوٹے اور مطلبی لوگ زیادہ عرصہ مخلص لوگوں کے ساتھ تعلق میں نہیں رہ سکتے۔

پانی انمول نعمت ہے کوشش کریں کہ ضیاع نہ ہو، اس کی قدر اُن افراد سے پوچھیں جو اس کی خاطر میلوں کا سفر طے کر کے حاصل کرتے ہیں۔

آوارہ گردی اگر مثبت سوچ کے ساتھ ہو تو زندگی کے کئ رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں۔

آج جھوٹ حیسن تریں اور سچ کڑوی ترین شے ہے۔

اکثر ہم اپنے مفادات کی خاطربدعنوانی کو ہوتا دیکھ کر بھی چپ رہتے ہیں اور جب ہمارے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو سوچتے ہیں کہ ایسا ہمارے ساتھ کیوں ہوا،ہم نے تو کسی کے ساتھ کچھ بُرا نہیں کیا؟

لڑے بنا ہار تسلیم کرنے کے بعد آپ کو یہ شکوہ نہیں کرنا چاہیے کہ آپ کو موقع نہیں ملا،آپ کو یہ مان لینا چاہیے کہ آپ نے بھی کوشش کرکے کوئی راستہ نکالنے کی زحمت نہیں کی ہے۔

گمراہی کی جانب دھکینا بھی خودکشی کے مترادف ہے۔

محبت اگر ہو جائے تو پھر نکاح کی طرف جانا چاہیے کہ بنا نکاح کے محبت پر بننے والا رشتہ مضبوط اور نیک تعلق میں بندھ سکے۔

بنا سوچے سمجھے تقلید بد ترین غلطی ہے۔

جب تک آپ ایک پہیلی بنے رہیں گے آپ لوگوں کے لیے اہم رہیں گے

قوت ارتکاز کی بدولت بہترین کارہائے نمایاں سرانجام دیئے جا سکتےہیں۔

چھوٹی موٹی بُری حرکتوں پر اگر سزا نہ دی جائے تو پھر بڑے بڑے گناہوں کی طرف انسان جا سکتا ہے لہذا شروع میں ہی بند باندھ لینا چاہیے۔

جب تک خود میں سدھار لانے کی نیت پکی نہیں ہوگی تبدیلی نہیں آئے گی۔

دوسروں کی تقلید کرنے والے اکثر منہ کے بل گرتے ہیں۔تب ہی تو کہتے ہیں کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا۔

من و عن دوسروں کی سن کر عمل کرنے والے ایک دن خود فیصلے کرنے کے عادی نہیں رہتے۔

 

Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 479892 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More