یمن سوکر لیگ ایک تاریخی نظر

گیمز میں مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے اہم مضمون ۔

تعارف
یہ ایک فٹبال لیگ کا نام ہے جو مجلس اطفال الاحمدیہ دارالیمن شرقی صادق ہر سال اپنے شہر (ربوہ )کے اطفال کے لئے عموماً اور اپنے بلاک کے اطفال کے لئے خصوصاً کرواتی ہے ۔ اور اس کا مقصد بچوں کی جسمانی صحت ، ورزش اور گیم میں بہتری کے علاوہ آپس میں تعلقات کو بہتر بنانااور واقفیت پیدا کرنا ہے ۔ اس لیگ میں 7 سے 15 سال کے بچے شامل ہوتے ہیں ۔ عموماً اس لیگ کی 5ٹیمیں بنائی جاتی ہیں ۔ مگر ضرورت کے پیش نظر6 ٹیموں میں بھی بچوں کوتقسیم کیا جاسکتا ہے ۔ اس لیگ میں ناصر ہائیر سیکنڈری سکول ربوہ کے طلباء کی الگ ٹیم بھی شامل ہوتی ہے ۔ اب تک اس لیگ کے تین ایڈیشن ہوچکے ہیں ۔ ان تین ایڈیشنز کی مختصر رپورٹ پیش خدمت ہے ۔

پہلا ایڈیشن
پہلے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب مورخہ 8 ستمبر 2017 کو صبح چھ بجے ہوئی۔ اور اس کے مہمان خصوصی محترم ناصر محمود طاہر صاحب ناظم صحت جسمانی تھے ۔ اس لیگ میں کل 120 اطفال شامل ہوئے ۔ ان میں سے 15 آؤٹرز ، ایک ٹیم ناصر ہائی سکول اور یمن بلاک سے 85 اطفال شامل ہوئے ۔ ان 120 اطفال کو 6 ٹیمز میں تقسیم کیا گیا۔ اور نام احمد ایف سی ، نور ایف ۔ سی ، محمود یونائٹڈ ، ناصر ایف ۔سی ، طاہر ایف۔سی اور مسرور یونائٹڈ رکھے گئے ۔احمد ایف سی کا کیپٹن طلحہ ہارون (یمن شرقی صادق)اور نگران خلیل احمدصاحب ، نور ایف۔ سی کا کیپٹن تفرید احمد(یمن وسطی حمد) اور نگران شعیب احمدصاحب ، محمود یونائیٹڈ کا کیپٹن عدیل احمد (یمن غربی سعادت)اور نگران رانا شہزاد احمدصاحب ، ناصر ایف۔ سی کا کیپٹن دانش احمد(ناصر ہائی سکول) اور نگران عبداللہ صاحب ، طاہر ایف۔سی کا کیپٹن زین احمد(یمن وسطی سلام) اور نگران مبشر اسد صاحب ، مسرور یونائیٹڈ کا کیپٹن شرجیل احمد(یمن شرقی صادق) اور نگران نصراللہ صاحب کو بنایا گیا۔ملک ظفراللہ (خاکسار) نے بطور منتظم اطفال اس لیگ کی ذمہ داری سنبھالی۔ کل 18 میچز اس لیگ میں ہوئے ۔ اس لیگ کی اختتامی تقریب 23 ستمبر 2018 کو بعد از نماز عصر رکھی گئی ۔ اس اختتامی تقریب و تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی مکرم مصباح الدین صاحب مہتمِم صاحب اطفال تھے ۔ یہ لیگ نور ایف۔ سی نے جیتی ۔ رنر اپ کی ٹرافی مسرور ایف۔ سی نے حاصل کی ۔ اس لیگ میں انعام کی حقدار ٹیمز میں شرٹس بطور انعام تقسیم کی گئیں ۔ اسی طرح بیسٹ گول سکورر کو بھی انعام دیا گیا۔ اور بہترین تعاون کرنے والے خدام کو بھی انعامات دئیے گئے ۔ الحمد للہ اس طرح پہلی یمن سوکر لیگ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئی ۔

فیڈبیک
اس لیگ کے اختتام پر اطفال کی طرف سے دوبارہ لیگ کروانے کی بار ہا درخواست موصول ہوئی ۔ اسی کے رد عمل میں بعض دوسرے محلہ جات کو بھی اس طرف توجہ پیدا ہوئی ۔ بعض دوسرے محلہ جات نے بھی فٹسال وغیرہ کی لیگز بعد میں کروائیں ۔ بہر حال اس فیڈبیک کے نتیجہ میں جلد ہی (4 ماہ بعد) اس لیگ کا دوسرا ایڈیشن کروایا گیا۔

دوسرا ایڈیشن
اس لیگ کا دوسرا ایڈیشن پہلے ایڈیشن کی اختتامی تقریب کے 4 ماہ بعد شروع کیا گیا۔ دراصل یہ لیگ دسمبر میں کروانے کا پروگرام تھا۔ لیکن بعض انتظامی امور کی وجہ سے لیٹ ہوتے ہوتے بات جنوری کے تیسرے عشرے تک جا پہنچی ۔

اس دوسرے ایڈیشن کا افتتاح مورخہ 27 جنوری کو ہوا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم و محترم ادریس احمد شاہد صاحب سابق مبلغ سلسلہ بلاد افریقہ (حال مقیم سپین )تھے ۔ اس لیگ میں کل 80 اطفال شامل ہوئے ۔ ان میں سے 22 آؤٹرز اور 58 اطفال یمن بلاک سے شامل ہوئے ۔کل 14 محلہ جات سے اطفال کے اسماء موصول ہوئے ۔ ان 80 اطفال کو 5 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ اور نام نور ایف۔سی، محمودیونائٹڈ، ناصر ایف۔سی، طاہر ایف۔سی، اور محمود یونائٹڈ رکھے گئے ۔ نور ایف سی کا کیپٹن زوہیب احمد (یمن شرقی صادق)، محمود یونائٹڈ کا محمد احمد(یمن شرقی صادق)، ناصر ایف۔سی کا منیب احمد (یمن وسطی حمد)طاہر ایف۔سی کا حافظ منور (یمن وسطی سلام)اور مسرور یونائٹڈ کا کیپٹن تزہ احمد (باب الابواب شرقی)کو بنایا گیا۔ اس لیگ کے باقاعدہ نگران مکرم ملک نصراللہ صاحب رہے ۔ خاکسار(ملک ظفراللہ ) کو بطور منتظم اطفال اس لیگ کے انتظامی امور سنبھالنے کی توفیق ملی ۔ اس لیگ میں کل 11 میچز کھیلے گئے ۔ یہ لیگ سنگل ہوئی ۔ کل 10 میچز پہلے راؤنڈ میں ہوئے ۔ اور رینکنگ میں آنے والی پہلی دو ٹیمز کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا۔ تمام میچز جمعہ اور ہفتہ کے روز کھیلے گئے ۔ 3 فروری 2018 کو اس لیگ کی اختتامی تقریب و تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔ اس روز نور ایف ۔سی اور محمودیونائٹڈ کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا۔ مہمان خصوصی نے دونوں ٹیمز سے مصافحہ بھی کیا ۔ اس لیگ کا فائنل میچ محمود یونائٹڈ نے جیتا ۔ رنر اپ کی ٹرافی نور ایف۔ سی نے حاصل کی۔ اس لیگ میں انعام کی حقدار ٹیمز میں یادگار شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔ اسی طرح بیسٹ سکورر، ڈیفینڈر اور کیپر میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔ الحمد للہ اس طرح ہماری یمن سوکر لیگ کا دوسرا ایڈیشن بھی بخیر و خوبی اپنے انجام کو پہنچا۔

فیڈبیک
دفتر مقامی نے اس لیگ کے کامیاب انعقاد پر مبارک دی ۔ اس لیگ کے اختتام پر اطفال نے میسجز کے ذریعہ اور انفرادی ملاقات کے ذریعہ اس بات پر زور ڈالاکہ گرمی کی چھٹیوں میں دوبارہ یہ لیگ کراوئی جائے ۔ اس فیڈبیک پر دوبارہ لیگ کروانے کا ارادہ تو تھا ۔ لیکن بعض انتظامی امور کی بنا پر یہ لیگ اس سال نہ ہوسکی ۔(مجلس اطفال الاحمدیہ اور خدام الاحمدیہ کا سال یکم نومبر تا 31 اکتوبر ہوتا ہے ۔) تاہم اگلے سال کے شروع میں اس پر کام شروع کر دیا گیا۔ اس تیسرے ایڈیشن کی رپورٹ بعد میں پبلش کر دی جائے گی ۔

 

Malik Karamat
About the Author: Malik Karamat Read More Articles by Malik Karamat: 4 Articles with 2905 views خدا تعالیٰ کا بہت شکر اور احسان ہے کہ خاکسار اس قابل ہوا ہے کہ اردو کی مختلف اصناف میں کچھ نہ کچھ اضافہ کر پا رہا ہے۔ نالائق کی تحریروں کو لوگ بہت شوق.. View More