ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں ایمپلائز سپورٹس
گالا کا انعقاد
ایمپلائز کی کھیلوں میں بھر پور شرکت اور جوش و جذبہ کا مظاہرہ
کمشنر ڈیرہ طاہر خورشید کا ایمپلائز سپورٹس گالا کرانے پر چیئر مین کو خراج
تحسین
ذہنی پختگی اور ایمپلائز کو تفریح ماحول کی فراہمی کے لیے ایمپلائز سپورٹس
گالا ضروری تھا چیئر مین ڈاکٹر محمد شفیق
جھپٹنا، پلٹنا ، پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے صحت مند زندگی گذارنے کاراز بڑی
خوبصورتی سے اس شعر میں بیان فرما دیا کسی دانشور کا قول ہے کہ جن ملک کے
میدان آباد ہوتے ہیں اس ملک کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ
ذہنی و جسمانی صحت کے لیے تفریح کا ہونا لازمی ہے اور بہترین تفریح کا بہتر
ذریعہ کھیل ہے شب و روز مسلسل کام کرتے ہوئے انسانی ذہن منجمند ہونا شروع
ہو جاتا ہے اور اندر ہی اندر ایک اکتاہٹ اور چڑچڑا پن جنم لینا شروع کر
دیتا ہے حالانکہ دور جدید میں کمپیوٹر اور موبائل فونز پر تفریح کے لیے بہت
سی گیمز اور دیگر پروگرامز موجود ہیں مگر دانشوروں کی ماہرانہ رائے کے
مطابق یہ گیمز اور پروگرامز انسان کو تفریح مہیا کرنے کی بجائے بہت سارے
ذہنی امراض ، نفسیاتی مسائل پیدا کر رہے ہیں اچھی اور صحت بخش تفریح جو نہ
صرف ذہنی پختگی دے بلکہ جسمانی طور بھی چشتی میسر کرے ان کے لیے گھروں سے
نکل کر میدانوں کا رخ کرنا چاہیے اگر کھیل نہیں کھیل سکتے تو کم از ان
کھیلوں کو دیکھ کر اپنے جذبات کا بھر پور اظہار کرے اور لطف اٹھائے تاکہ
ذہنی آسودگی حاصل ہوسکے لیکن تیزی سے گذرتے وقت اور کام کی مصروفیت میں یہ
لمحات ایک سادہ لوح ، محنتی اور کام کرنیوالے کو بہت کم ہی میسر آتے ہیں
خصوصاً ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کہ جہاں راﺅنڈ دی
کلاک کام تسلسل سے جاری رہتا ہے اگر یوں کہا جائے کہ بورڈ ایمپلائز کو ” سر
کھجانے “ کی بھی فرست نہیں تو بیجا نہ ہوگا بورڈ ایمپلائز دفتری اوقات سے
بھی زائد وقت کام میں صرف کرتے ہیں اور پوری ایمانداری کے ساتھ طلبہ و
طالبات اور دیگر انکوائریز کے معاملات حل کرنے اور نتائج کی تیار میں مشغول
رہتے ہیں وہاں پر کھیل کا تصور کرنا بھی مشکل ہے لیکن چیئر مین بورڈ ڈاکٹر
محمد شفیق نے یہ نہ صرف ممکن کرکے دکھایا بلکہ ایمپلائز سپورٹس گالا کی
صورت میں ایک میلا سجا دیا جس میں بورڈ ایمپلائز نے بھی بھر پور حصہ لیا
اور اپنی اپنی صلاحیتوں کے جوہر مختلف کھیلوں کی صورت میں دکھائے بورڈ ہذا
میں ایمپلائز سپورٹس گالا اپنی نوعیت کا یہ دوسرا سپورٹس گالا ہے جو چیئر
مین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق کی کاوشوں اور ایمپلائز دوستی کا نتیجہ ہے کہ
جنہوں نے نہ صرف ایمپلائز کی ملازمت کی دیگر ضرورت کو پورا کرتے ہوئے انہیں
زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کیں وہیں انہوں نے ایمپلائز کو تفریح کے لیے
بہتر اور پر فضا ماحول بھی فراہم کیا تاکہ بورڈ ملازمین و افسران اپنی اندر
کی گھٹن اور ذہنی الجھنوں سے نکل کر تر و تازہ ہوں اور اپنی ذہنی صلاحیتوں
میں نکھار پیدا کر سکیں ایمپلائز سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح چیئر مین
بورڈ ہذا ڈاکٹر محمد شفیق نے اپنے دست مبارک سے کیا ایونٹس میں فٹبال ،
ہینڈ بال ، والی بال ، بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس ، کرکٹ اور کبڈی کے کھیلوں کے
علاوہ اتھلیکٹس جن میں گولا بازی ، نیزا بازی ، تھالی تھرو ، 100میٹر ریس ،
سپون ریس ، تھری لیگ ریس ، بوری ریس ، میوزیکل چیئر مین ، رسہ کشی و دیگر
کھیل شامل ہیں کھیلے گئے کھیلوں کو مزید دلچسپ اور مقابلہ خیز بنانے کے لیے
ایمپلائز کو دو سیکٹروں کنٹرولر سیکٹر اور سیکرٹری سیکٹر میں تقسیم کیا گیا
ڈی پی پنجاب کالج سیف اللہ لاشاری نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے اور بہتر کھیل
کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ مقابلہ دلچسپ ہوسکے ایونٹس
میں شیڈول کے مطابق پہلے ہینڈ بال ، اتھلیکٹس اور بالترتیب ٹیبل ٹینس ،کبڈی
، بیڈ منٹن ، کرکٹ ، فٹبال اور والی بال کے میچ کھیلے گئے جس میں کنٹرولر
سیکٹر نے 3-4سے سیکرٹری سیکٹر کو شکست دی ایمپلائز سپورٹس گالا کے اختتامی
روز رسہ کشی ، میوزیکل چیئر ، 100میٹر ریس ، سپون ریس ، بوری ریس ، تھری
لیگ ریس کے مقابلہ جات ہوئے تمام کھیلوں میں بورڈ ایمپلائز نے بھر پور حصہ
لیا اور جو لوگ کھیلوں میں حصہ نہ لے سکے انہوں نے تماشائیوں کی صورت میں
کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اپنے جوش و جذبہ کا اظہار نعرہ بازی اور
تالیوں کی گنج سے کیا جہاں کھلاڑی تھکاوٹ اور سستی کا مظاہرہ کرتے وہیں
گراﺅنڈ کے باہر بیٹھے ایمپلائز شائقین کی صورت میں تالیوں اور نعروں کے
ساتھ مشوروں کے ذریعے کھیل میں بہتری لانے پر مجبور کردیتے اور کھلاڑی بھی
ان نعروں اور تالیوں سے محظوذ ہوکر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ایونٹس کے
منتظمین کنونیئر ایمپلائز سپورٹس گالا چوہدری مشتاق علی نے تمام کھیل اپنی
نگرانی میں کروائے اور تھرڈ ایمپائر کی طرح دونوں سیکٹر کی ٹیموں کے
معاملات کو حل کراتے ہوئے کھیل کا جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے
ایمپلائز سپورٹس گالا میں سپورٹس کمیٹی کے ممبران وقار عظیم کھوسہ ، لاریب
مریم ، ظفر اقبال کھوسہ ، بلال احمد جوئیہ کے علاوہ افسران تعلیمی بورڈ نے
بھر پور نمائندگی کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر طاہر خورشید تھے
جنہوں نے آخری روز کے تمام ایونٹس کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی
کالج لائف سپورٹس کی یادیں ایمپلائز کے ساتھ شیئر کیں انہوں نے کہا کہ
قوموں کی ترقی کیلئے تعلیم کے ساتھ کھیلو ں کے میدان آباد کرنا بھی ضروری
ہے کمشنر نے کہاکہ تعلیمی بورڈ کے ملازمین کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں کا
انعقاد صحت مند رحجان ہے جس سے ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی
کارکردگی مزید بہتر ہو تی ہے اس موقع پر چیئر مین بورڈ ڈاکٹرمحمد شفیق نے
کہا کہ ایسی سرگرمیاں ادارو ںکے ملازمین کے درمیان ہم آہنگی اور مسابقت کی
فضا کونہ صرف فروغ دیتی ہیںبلکہ ہمارے ذہنی نشونما ئی کے ساتھ ساتھ تندرست
و توانا جسم اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ بورڈ
ہذاکے زیر اہتمام یہ دوسرا سالانہ ایمپلائز سپورٹس گالا منعقد کیاگیا ہے جس
میں سیکرٹری سیکٹر اور کنٹرولر سیکٹر کے افسران اور اہلکاروں نے بھر پو
رشرکت کی اور ان پانچ روزہ تقریبات کے دوران ملازمین اور افسران نے کھیلو
ںکے ساتھ دفتری امور بھی باقاعدگی سے انجام دیئے ان سے قبل کنٹرولر
امتحانات چوہدری مشتاق علی نے کھیلوں کی تفصیل بارے مہمان خصوصی کمشنر طاہر
خورشید کو کھیلوں کی تفصیل بتائی انہوں نے بتایا کہ تمام کھیلوں میں
ایمپلائز نے بھر پور شرکت کی اور دوران میچ مختلف کھیلوں میں وقار عظیم
کھوسہ ، ظہیر احمد فاروقی ، شفقت علی ، عطا اللہ ، اشرف شیروانی ، سراج
پراچہ ، طیب رضا ، مظہر حسین ، اسد شیروانی ، عبدالوجد صدیقی ، احمد علی ،
امجد رزاق غوری ، ضیاءاللہ ، محمد رمضان شاہ ، رﺅف اقبال قیصرانی ، ناصر
حسین وڈانی ، فرخ ایاز ، یاسر عرفات، سید ناصر مہندی شاہ ، رﺅف اقبال
قیصرانی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیااحمد علی اور امجد رزاق غوری تمام
کھیلوں میں نمایاں رہے اختتامی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض بلال جوئیہ
نے سر انجام دئیے آخر میں نمایاں اور اچھا کھیل کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں
میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ |