معاشرے میں عورت کی تعلیم کی اہمیت

ایک معاشرے میں عورت کا اچھا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے جسکو اگر انگریزی میں بولیں تو women are the role models of the society .اس کے لئے عورت کی اچھی تعلیم و تربیت ہونا بہت ضروری ہے۔ میں آپ کے سامنے دو پہلوؤں کو تفصیل سے بیان کرنے کی خواہش مند ہوں۔

پہلا پہلو یہ ہے کہ آج پاکستان میں خاص طور پر مڈل کلاس طبقے میں لڑکیوں کی شادی کو اس کی ایجوکیشن سے ذیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ بہت سی لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جو آگے پڑھنے کی خواہشمند ہوتی ہیں لیکن ماں باپ کے فیصلے کے آگے ان کو اپنی عظیم ترین خواہش قربان کرنا پڑتی ہے جس کے نتیجے میں وہ اپنی آنے والی نسل نو کی بھی اچھی تعلیم و تربیت نہیں کرپاتی اور مشکل حالات کا سامنا کرنے میں بھی وہ دوسروں کے احسان کے بوجھ دب جاتی ہیں۔ ان نقطہ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے یہ لازم ہے کہ ہمارے والدین اپنی بیٹیوں کی شادیوں سے ذیادہ ان کی تعلیم و تربیت کو ذیادہ فوقیت دیں تاکہ وہ معاشرے میں ایک مضبوط عورت کا کردار ادا کر سکیں۔جیسا کہ کسی نے اچھا کہا ہے
Pakistan will become developed country when we spend more on our daughter's education than on her marriage.

دوسرا پہلو یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں پر تھوڑی سختی ذیادہ کی جاتی ہے کسی نہ کسی معاملے میں لڑکیوں کو دبایا جاتا ہے ان سختیوں کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لڑکیاں چوری چھپے غلط راہوں پر نکل جاتی ہیں بلکہ نہ صرف لڑکیاں بلکہ آج کل لڑکوں پر بھی بےجا سختیوں کی وجہ سے وہ ایسے کاموں میں مشغول ہوجاتے ہیں جن کا ان کے والدین کو علم نہیں ہوتا۔

موجودہ زمانہ بہت ماڈرن ہوتا جارہا ہے اس حوالے سے بچوں اور نوجوانوں میں سختیاں اور پابندیاں والدین کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں کیوں کہ آج کل یہ سب ہماری سوسائٹی کی حقیقت ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اعتماد میں لیں ان پر روک ٹوک کرنے کے بجائے ان کو پیار سے سمجھا ئیں اور اگر وہ کوئی غلطی کردیں تو ان پر سختی کرنے کے بجائے ان کو پیار سے سمجھایا جائے کیونکہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو یہ آپ کے لئے اور آپ کے بچوں کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے-

Afrah Imran
About the Author: Afrah Imran Read More Articles by Afrah Imran: 22 Articles with 44068 views She is a student of Mass Communication studying from Virtual University of Pakistan. In 2017, when she was XI student she started writing articles on .. View More