خود شناسی

انسان فطرت کا ایک اعلیٰ عطیہ ہے۔انسان کے اندر ہر قسم کی اعلی صلاحیتیں فطری طور پر موجود ہوتی ہیں۔انسان کی فطرت میں ایک چیز یہ بھی شامل ہے کہ وہ دوسروں کے لائف سٹائل اپنانے کی کوشش کرتا ہے۔وہ دوسروں کی شخصیت سے متاثر ہو کر اپنی شخصیت میں تبدیلی لانے کی کوشش میں بگاڑ پیدا کر لیتا ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ نہ تو اپنی شخصیت برقرار رکھ سکتا ہے، اور نہ ہی کسی کی copyکی ہوئی۔آپ جیسے ہیں ویسے ہی اچھے ہیں۔Self Groomingایک بہت اچھا عمل ہے لیکنSelf Groomingآپ اپنی ذات کو مدنظر رکھ کر کریں،نہ کہ کسی کو copyکرکے، ضروری تو نہیں جو ہیر سٹائل شاہ رخ خان کو سوٹ کرتا ہے وہ آپ کو بھی کرے۔جبکہ ہو سکتا ہے کہ آپ ایسا کچھ کرتے ہوں جو کہ دوسروں کے لئے قابل تقلید ہو۔اس لئے ضروری ہے کہ اپنی ذات کو اُجاگر کریں۔

اس کے لئے آپ اپنے چہرے کے خدوخال کو سامنے رکھیں یا یہ بھی ضرور ی نہیں کہ جو کلر کسی ماڈل نے پہنا ہے ،وہ آپ پر بھی جچے۔کسی بھی فیشن کو اپنانے سے پہلے اپنی شخصیت کا ذاتی طور پر جائزہ لیں۔اپنے خدوخال،رنگ ،جسامت کو دیکھ کر فیصلہ کریں ۔اس طرح کسی کو copyکرنے سے آپ خود ذہنی طور پر پریشان رہیں گے۔آپ جیسے بھی ہیں بہت اچھے ہیں۔دوسروں کو متاثر کرنے کے بعدخود کو تبدیل نہ کریں۔آپ خود کو اچھے لگنے چاہیے۔یہ لوگ کب کسی سے خوش ہوتے ہیں۔ایک آپ کے نئے سٹائل کی تعریف کرے گا ،تو دوسرا تنقید۔

فیصلہ آپ خود کریں آپ خود کے لئے ضروری ہیں سب سے پہلے اوربعد میں کسی اور کے لئے۔اگر آپ کے خیالات حسین ہیں تو آپ کو دنیا اور لوگ سب حسین ہی لگیں گے۔بجائے اس کے کترینہ کیف بہت خوب صورت ہے، اس طرح کے سٹائل اپنانے سے میں ہی خوب صورت لگوں گی۔دوسروں کے اپنائے گئے انداز آپکی ذات سے بے نیازی کو ختم کر دیتے ہیں اور آپکی ذات Fake Personality لگتی ہے۔

Mehreen Anwar
About the Author: Mehreen Anwar Read More Articles by Mehreen Anwar: 2 Articles with 1418 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.