دل کا اچھا زباں کا کڑوا اک مکمل انسان

مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کے لوگ کہتے ہیکہ منہ کا کڑوا ہےصرف لیکن دل کا بہت اچھا ہے کیا صرف دل کا اچھا ہونا کافی ہے انسان زبان سے خواہ کتنا ہی بد تمیز کیوں نا ہو لیکن دل کا اچھا ہونا بے حد ضروری ہے اگر یہ سچ ہے تو میں اس سچ اکو نہیں مانتی کیونکہ جو انسان دل کا اچھا ہوتا ہے اسکی زبان بھی برائیوں سے پاک ہوتی ہے کیونکہ دل کا اچھا انسان کبھی یہ نہیں چاہے گا کہ وہ کسی کے دکھ کا سبب بنے.......

ہمارے ہاں ایک اور رواج ایسا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے وہ یہ کے آج کل ہم اپنی زبان کے نشتر سے کسی کو چھلنی کرنے کے بعد یہ کہتے ہوۓ نظر آتے ہیکہ یار میں منافق نہیں ہوں جو ہوتا ہے منہ پر کہہ دیتا ہوں!!!!!

کیا واقعی میں جو انسان دوسرے کا احساس کرتے ہوۓ اپنی بات کو دل سے زبان تک نا آنے دے کے کہی سامنے والے کی دل آزاری نا ہوں وہ منافق ہے اور جو آپکو بیچ چوراہے میں ذلیل کردے وہ دل کا اچھا انسان !!!!

دل کااچھا انسان زبان کااچھا بھی ہوتا ہے دل اور زبان کابہت گہرا تعلق ہے جو دل میں ہو وہی زبان پر ہوتا ہے ایک اچھے انسان کا دل نور کی مانند روشن اور کشادہ ہوتا ہے اس لیے وہ بہت سی باتوں کو درگزر کرنا اور دوسروں کی خوشی کا احساس کرنا جانتا ہے میں نہیں جانتی کے آپ میں سے کتنے لوگ اس بات سے متفق ہیں اور کتنے نہیں لیکن میرے نزدیک ایک اچھے انسان کادل اور زبان دونوں کا اچھا ہونا بے حد ضروری ہے!!!!!!خوش رہے دوسروں کی خوشی کو سمجھے اور ہنستے مسکراتےرہے!!!!

Oniza
About the Author: Oniza Read More Articles by Oniza: 4 Articles with 2920 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.