ہم اور ہمارا مستقبل

ہماری حکومت کو یہ جان کرخوف نہیں آتا کہ سکول جانے کی عمر کے5کروڑ سے زائد بچے ورکشاپوں، ہوٹلوں، چائے کی دکانوں ، اور اسی نوعیت کے کاروباری مراکز پر کام کررہے ہیں لاکھوں پیدل پھرکر کھانے پینے کی اشیاء بیچ رہے ہیں ،بوٹ پالش کرتے نظر آتے ہیں بھیک مانگنے والے بچوں کی تعداد بھی توقع سے زیادہ ہی ہوگی ایک کروڑ سے زائد مستقبل کے معمار چائلڈ لیبر کا شکارہیں کام کرنے والے بچے سب سے زیادہ جنسی استحصال کا شکار ہوجاتے ہیں یہ سب جانتے اور مانتے ہیں کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی حکومت کوسب کام چھوڑ کر ایجوکیشن کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے اس وقت پاکستان کو شدید عالمی دباؤ اور حالات کا سامنا ہے اس قسم کی صورت حال سے نکلنے اور حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم کا حصول انتہائی ضروری ہے۔ ہمارے حکمران وقتی طور پر پالیسیاں بناتے ہیں پھر بھول جاتے ہیں لگتاہے شرح خواندگی بڑھانا کسی بھی حکومت کی پہلی ترجیح نہیں رہا اگر اخوت جیسا ادارہ بغیر فیس کے یونیورسٹی بنا سکتاہے تو حکومتوں کے پاس تو لا محدود وسائل ہوتے ہیڈ وہ کرنا چاہیں تو کیا نہیں کر سکتے عام آدمی یہ تہیہ کر لے کہ ا س نے اپنے اہل خانہ کو تعلیم یافتہ بنانا ہے تو صرف انفرادی پر حالات کا مقابلہ کرتا کرتا تھک جاتاہے یہ بات یقینی ہے کہ تعلیم ہی سے پاکستان اقوام عالم میں سر بلند ہو سکتا ہے۔صرف اس طریقے سے ہم اپنے دشمن کا ،حالات کا،دور حاضر کا ، امریکہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ یہی ایک طریقہ ہے پاکستان کو بچانے کا ، اسے دشمن سے محفوظ بنانے کا۔اسے مستحکم کرنے کا۔ ہماری حکومت کو یہ جان کرخوف نہیں آتا کہ سکول جانے کی عمر کے5کروڑ سے زائد بچے ورکشاپوں،ہوٹلوں، چائے کی دکانوں ، اور اسی نوعیت کے کاروباری مراکز پر کام کررہے ہیں ہمارے ملک کے سیاستدان بھی دن رات ملک وقوم کی ترقی کے بلندبانگ وعدے کرتے نہیں تھکتے ،جس طرح انصاف نظر آنا چاہیے بعینہـٰ ترقی کیلئے بھی یہی شرط ہے،ہر گورنمنٹ نے تعلیمی ترقی کیلئے اپنی ترجیحات اور پالیسیاں تشکیل دی ہوئی ہیں لیکن سکولوں کی تعداد بڑھانے، کالجوں کواپ گریڈ کرنا جیسے اقدامات کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاتاپاکستان میں تعلیم اتنی مہنگی ہے کہ جس گھر میں دوتین بچے کالجز میں پڑھ رہے ہیں اس گھر کاسربراہ سارا مہینہ خرچے کرکرکے گنجا ہو جاتا ہے اور ایجوکیشن کیلئے گورنمنٹ جتنے فنڈ سالانہ مختص کرتی ہے اس سے زیادہ توگھر گھر چلنے والی کیبل سے اکھٹے ہو جاتے ہیں۔ ایک اہم بات یہ ہے کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا عدم استحکام سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں معاشی چکی میں پسے عوام موجودہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے متحمل نہیں ہیں وہ اپنے بچوں کو سکول میں کیوں کر داخل کروا سکتے ہیں جس کے پاس روٹی کھانے کے لئے پیسے نہیں وہ اپنے بچوں کو تعلیم کیسے دلا سکتاہے کمال ہے کوئی بھی حکومت اس انداز سے سوچتی ہی نہیں شاید ہماری حکومت کو یہ جان کرخوف نہیں آتا کہ سکول جانے کی عمر کے5کروڑ سے زائد بچے ورکشاپوں،ہوٹلوں، چائے کی دکانوں ، اور اسی نوعیت کے کاروباری مراکز پر کام کررہے ہیں اس کے باوجود اپنے بچوں، بھائیوں، بہنوں اور دیگر فیملی ممبروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں ڈاکٹر،وکیل، انجینئر،سائنسدان بناکر انہیں معاشرہ میں ایک باوقار مقام دلا سکتے ہیں ہمارے نبیٔ رحمت ﷺ نے بھی علم کے حصول پر بڑا زور دیا ہے اس لحاظ سے یہ مذہبی فریضہ بھی ہے۔فروغ ِ تعلیم کیلئے جو بھی حکمت ِ عملی طے کی جائے اس پر ٹھنڈے دل و دماغ سے ٹھوس منصوبہ بندی کئے بغیر عمل نہ کیا جائے اس ضمن میں ایک چا رنکاتی پروگرام پر عمل کیا جائے تو ملک میں خواندگی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتاہے سب سے پہلے تو پورے ملک میں یکساں تعلیمی نظام رانج کرنا انتہائی ضروری ہے دوسرا تعلیم کو سستا کیا جائے حکومت نجی تعلیمی اداروں کے لئے فیس کی حد مقرر کرے تاکہ تعلیمی اخراجات تک عام آدمی کی رسائی ہو سکے اور پرائیویٹ سیکٹر کے شتر بے مہار اخراجات کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہو، تیسرا سرکاری سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیوں کا معیار بہتر بنانا بھی فروغ ِ تعلیم میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے اس وقت پاکستان میں تعلیم برِ صغیر میں سب سے مہنگی ہے حکومت کو چوتھااہم اقدام یہ کرنا چاہیے کہ سکول سے یونیورسٹی سطح تک تمام تعلیمی اداروں کو ڈبل شفٹ کردیا جائے اس چا رنکاتی ایجنڈے پر عمل کرنے سے تعلیمی میدان میں انقلاب لایا جا سکتا ہے ۔ کیا اعدادو شمار ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے کافی نہیں کہ پاکستان میں سکول جانے کی عمر کے5کروڑ سے زائد بچے ورکشاپوں،ہوٹلوں، چائے کی دکانوں ، اور اسی نوعیت کے کاروباری مراکز پر کام کررہے ہیں لاکھوں پیدل پھرکر کھانے پینے کی اشیاء بیچ رہے ہیں ،بوٹ پالش کرتے نظر آتے ہیں بھیک مانگنے والے بچوں کی تعداد بھی توقع سے زیادہ ہی ہوگی ایک کروڑ سے زائد مستقبل کے معمار چائلڈ لیبر کا شکارہیں کام کرنے والے بچے سب سے زیادہ جنسی استحصال کا شکار ہوتے ہیں ۔ ہماری حکومت کو یہ جان کرخوف نہیں آتا کہ غربت نے ہمارے پیارے پیارے بچوں کی معصومیت چھین لی ہے۔ اب والدین کو بھی اس بات کااحساس کرنا ہوگا کہ ایجو کیشن کے بغیر ہمارا کوئی مستقبل نہیں۔ عام آدمی کو بھی چاہیے کہ وہ ڈرامے باز حکمرانوں کی طرف دیکھنے کی بجائے خوداٹھ کھڑے ہوں حالات جو بھی وں جیسے ہی کیوں نہ ہوں کچھ نہ کچھ اپنے بچوں کے تابناک مستقبل کیلئے ضرور کرنا چاہیے حالات کا مقابلہ کئے بغیر بہتری نہیں آسکتی۔

Ilyas Muhammad Hussain
About the Author: Ilyas Muhammad Hussain Read More Articles by Ilyas Muhammad Hussain: 474 Articles with 412249 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.