پاکستان, سری لنکا میچ اور جادو

وطن عزیز میں بہت سے لوگ پاکستان اور سری لنکا کے میچ پر نظریں جمائے بیٹھے تھے۔ پاکستان جیت گیا اور لوگوں نے خوشیاں منائیں۔ ان سب میچ کے شیدائیوں نے کیا کل پانچ وقت نمازیں بھی پڑھیں ھوں گی ؟ سب ایک جیسے تو نہیں۔ لیکن سالوں کا مشاھدہ یہی ھے کہ یہ بات تو کہے پوچھے بغیر ہی سمجھنے والی ھے، کہ اکثر نے نہیں۔ جناب میچ دیکھنا ھے تو دیکھیں لیکن نماز فرض ھے نماز نہ چھوڑیں۔ آپ کو دیکھ کر تو بچے بھی آپ جیسے ہی ھو رھے ھیں۔

پرسوں ٹی وی چینلز پر دکھایا گیا کہ ایک جادو کرنے والا سری لنکا کی ٹیم کی جیت کیلئے اور پاکستان کی ھار کیلئے گراؤنڈ میں وکٹ والی جگہ پر کچھ جادو منتر وغیرہ کر رھا تھا۔ لیکن سری لنکا کی ٹیم پھر بھی ہار گئی۔ ھمارے ملک میں بھی توھمات ہی توھمات۔۔۔ جادو ھو گیا ، مجھ پر فلاں نے جادو کروا دیا، اور دوسروں کو نقصان کرنے کیلئے عاملوں وغیرہ کو پیسے دے کر جادو وغیرہ کروانے والوں سے ایک سوال ھے، کہ یہ جادو کے باوجود سری لنکا ھار گیا۔ آخر کیوں؟ جناب آپ سب کیلئے غور کرنے کی بات ھے۔ آپ کو زندگی میں کوئی نقصان ھو جاتا ھے تو آپ کہتے ہی کہ مجھ پر فلا ں نے جادو کروا دیا ھے اور دوسروں کو نقصان دینے کیلئے جادو کروانے والوں کو پیسے دے کر عملیات کروانے والے صاحبو۔ سری لنکا کو جادو بھی ہار سے نہ بچا سکا۔ اسی طرح کوئی اور بھی جادو کے ذریعے آپ کی تقدیر پر قبضہ نہیں کر کے بیٹھ گیا اور نہ ہی آپ کسی کو پیسے دے کر جادو کے ذریعے کسی کی تقدیر بدل سکتے ھیں۔ جناب جادو ھوتا ھے، یہ بات صحیح ھے لیکن آپ نے جادو کا غلط مطلب سمجھ لیا۔ آپ نے تو معاشرے میں بس جادو جادو کا شور مچا دیاھے۔ آپ کی وجہ سے جھوٹے عاملوں کے کاروبار چل رھے ھیں۔ برائے مہربانی کسی نیک باعمل عالم سے جادو کا مطلب ہی سمجھ لیجئے اور جب کوئی عامل آپ کو یہ کہے کہ فلاں نے آپ پر جادو کروایا ھے یا کسی کے نام کے کچھ حروف بتا دے تو آپ دوسرے مسلمانوں پر بدگمانی کر کے اپنے گناھوں میں اضافہ نہ کیجئے ۔ ھم مسلمان ھیں اور بحثیت مسلمان ھم جانتے ھیں ، ایمان مفصل بھی پڑھا ھے کہ اچھی اور بری تقدیر اللہ کریم جل جلالہ کی طرف سے ھوتی ھے۔ لہٰذا جھوٹے عاملوں اور ستارہ شناسوں سے جان چھڑوائیے اور جب راھنمائی لینے کی ضرورت پڑے تو صرف ان اچھے لوگوں سے لیجئے جو قرآن و حدیث پر عمل کرنے والے ھیں، قرآن و حدیث کے پابند ھیں کیونکہ اگر کوئی روحانی علم کروایا جائے تو یہ جائز ھے لیکن وھی عمل جائز ھوتا ھے جو قرآن و حدیث کے مطابق ھو۔

اللہ کریم جل جلالہ ھم سب کے حال پر رحم فرمائے۔ آمین۔
Mohammad Owais Sherazi
About the Author: Mohammad Owais Sherazi Read More Articles by Mohammad Owais Sherazi: 52 Articles with 118065 views My Pain is My Pen and Pen works with the ink of Facts......It's me.... View More