درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو

خدمت میں عظمت ہے اور خدمت خلق عین عبادت ہے.

درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کر و بیاں.
کتنے عظیم ہیں وہ لوگ جن کا جینا مرنا دوسروں کے لۓ ہے ,جو اپنے ذاتی فائدے کی پرواہ نہ کرتے ہوۓ دوسروں کی بہتری کے لۓکام کرتے ہیں. رب العزت نے انسان کو اس دنیا میں بھیجنے کے بعد دو قسم کے کام اس کے سپرد کۓ. پہلے کم کو "حقوق اللٰہ" کہا گیا اور دوسرے کو "حقوق العباد" کے نام سے پکارا گیا. اللٰہ تعالٰی کی عبادت اور اس کی بندگی کا حق ادا کرنا ضروری ہے. جیسے نماز ,روزہ, حج ,زکوۃ حقوق اللٰہ کے ضمن میں آتے ہیں. اس کے برعکس خدا کے بندوں کی دلجوئ کرنا, انکے دکھ درد میں شریک ہونا, انکے حقوق ادا کرنا اور انکی خدمت کرنا اللٰہ کو راضی کرنا ہے اور یہ عبادت سے بھی افضل ہے.

یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اس دنیا میں ہر شخص اپنے ذاتی مفاد کی خاطر سردھڑ کی بازی لگا دیتا ہے اور صرف اپنی زات کے لۓ مشکل سے مشکل کام کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے بلکہ ہر ناجائز طریقے سے دولت جمع کرتا ہے. خدا کے بندوں سے پیار اور محبت کے بجاۓ انہیں اپنے مفاد کی بھٹی میں ڈال دیتا ہے. ایسے لوگ کبھی حقیقی مسرت حاصل نہیں کرسکتے.

اس کے برعکس کچھ لوگ دنیا میں ایسے بھی ہیں جو اپنے ذاتی فائدوں کو پس پشت ڈال کر دوسروں کے لۓ جیتے ہیں. ملک و قوم کی بہتری اور بھلائ کے لۓ اپنی زندگی وقف کردیتے ہیں. یہہی وہ لوگ ہیں جن کا نام دنیا مین ہمیشہ زندہ رہتا ہے.

ذات باری تعالٰی نےانسان کو انسانیت کی خدمت کے لۓ دنیا میں بھیجا. اگر انسان کی تخلیق کا مقصد صرف عبادت ہوتا تو اس کے لۓ فرشتے ہی کافی تھے. ضرورت مندوں, محتاجوں اور مسکینوں کے کم آنا ہی انسانیت کی معراج ہے. جس دل میں انسانیت کی خدمت کا نہیں وہ دل نہیں پتھر کا ٹکڑا ہے. تمام انبیاےَ کرام کی تعلیمات کا خلاصہ بنی نوع انسان کی خدمت ہے. مشاہیرے اسلام نے اپنی زندگیاں بیواؤں, یتیموں اور بےسہارا لوگوں کی دستگیری میں گزار دیں۔

خدمت خاق سب سے بڑی عبادت ہے. دنیا میں سچی خوشی حاصل کرنے اور خدا کو خوش کرنے کے لۓ اس سے بڑا اور کوئی ذریعہ نہیں.

Syeda Kaneez Fatima
About the Author: Syeda Kaneez Fatima Read More Articles by Syeda Kaneez Fatima: 6 Articles with 18828 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.