ہر سال Juliaca کے شہر Peruvian میں ایک ایسے منفرد فٹبال
ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی بہترین 3 ٹیموں کو انعام کے طور پر
تابوت دیا جاتا ہے- انوکھے انعام کے لیے منعقد ہونے والے اس مقابلے کو
فٹسال ٹورنامنٹ کہا جاتا ہے-
یہ تابوت کوئی عام تابوت نہیں ہوتے بلکہ انتہائی بیش قیمت ہوتے ہیں اور ان
مقابلوں میں کئی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں- ان ٹیموں کے نام بھی عجیب ہوتے ہیں
جیسے کہ آخرت کی یاد دلا رہے ہوں مثلا٬ “Last Goodbye”, “Eternal Dream”,
“Rest and Peace”, “Los Angeles” یا پھر “Road to Paradise”-
|
|
رواں سال مقابلے کی فاتح سب سے بہترین ٹیم کو جو تابوت انعام کے طور پر دیا
گیا اس کی مالیت 1300 ڈالر تھی جبکہ دوسرے نمبر کی ٹیم کو اس سے کم مالیت
کا اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو اس سے بھی کم مالیت کا تابوت انعام
کے طور پر دیا گیا-
یہ تو کوئی نہیں جانتا کہ اس انعام کو فاتح ٹیم کے اراکین کے درمیان کیسے
تقسیم کیا جاتا ہے؟ لیکن اندازہ یہی ہے کہ شاید ان تابوت کو فروخت کر کے
حاصل ہونے والی رقم تمام ممبران کے درمیان بانٹ دی جاتی ہے-
|