پاک چین تعلقات

پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات انتہائی اچھے ہیں۔ دونوں ممالک نہ صرف معاشی بلکہ اقتصادی، اسلحہ اور توانائی میں ایک دوسرے کا تعاون کرتے رہے ہیں۔
پاک-چین تعلقات کو چینی وزیر اعظم نے یو بیان کی:
اگر چین سے پیار کرتے ہو تو پاکستان سے بھی پیار کرو
اسی طرح وزیر اعظم پاکستان نے بھی کہا:
پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ کی طرح اونچی ہے
"پاکستان اور چین دوستی کا آغاز"

پاکستان 1947ء میں قائداعظم کی قیادت میں آزاد ہوا جبکہ چین 1949ء میں مائوزے تنگ کی عظیم قیادت اور اُن کے لانگ مارچ کے ثمرات کے نتیجہ میں آزاد ہوا۔ 1949ءمیں چین کی آزادی کے ساتھ ہی پاکستان اور چین کے تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہو گئے تھے۔ پاکستان نے چین کی آزادی کو تسلیم کیا۔ یہ پاکستان اور چین کی دوستی کا نقطہ آغاز تھا یا اسے اِس طرح بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہ پاکستان اور چین کی دوستی کی ابتدا تھی۔

Amanullah Sabir
About the Author: Amanullah Sabir Read More Articles by Amanullah Sabir: 8 Articles with 13816 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.