میں نوائے وقت کیوں پسند کرتا ہوں؟

جب مجھ سے میرے پسندیدہ اخبار کے متعلق پوچھا جاتا ہے تو میں نوائے وقت کا نام لیتا ہوں ،لیکن میں نوائے وقت کو کیوں پسند کرتا ہوں؟؟؟اس کی کئی وجوہات ہیں جو میں آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں ۔جب بات آتی ہے میرے آقا ﷺ کی اور شان رسالت کی،تو نوائے وقت ایک اسلامی اخبار نظر آنے لگ جاتا ہے کارٹونسٹ اور ملعونوں کی ہرزہ سرائیوں کی مذمت ایک سچا عاشق رسول ﷺ بن کر کرتا ہے اور شان رسالت ﷺ کے حق میں اور ملعونوں کے خلاف ہونے والی تقریبات کی نمایاں اور خوبصورت انداز سے کوریج کرتا ہے،میں نوائے وقت کو اس لئے پسند کرتا ہوں کہ جب کشمیر جنت نظیر کی بات کی جاتی ہے تو نوائے وقت ایک سچے اور محب وطن پاکستانی کا روپ اختیار کرتے ہوئے ہندو بنیئے کو للکارتا ہوا کہتا ہے کہ سن لو
یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت نظیر
جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی
ا
س لئے ہندو کو کشمیر کا خیال اپنے ذہن سے کھرچ دینا چاہیئے نوائے وقت ہر محب وطن کی طرح کشمیر کی آزادی کی بات کرتا ہے ،تحریک آزادی کشمیر کی اور کشمیر کی آزادی کی لئے ہونے والی کوشش اور جدو جہد کو نمایاں پیرائے میں Publishکر کے ان کی پذیرائی کرتا ہے اور کشمیری مظلوموں کی داد رسی کے علاوہ بھارتی افواج کے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم اور بربریت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا ہے،نوائے وقت میرا پسندیدہ اخبار اس لئے ہے کہ بھارت جب ہرزہ سرزائیوں پر اترتا ہے اور اس کی ہٹ دھرمیاں بڑھنا شروع ہوتی ہیں تو نوائے وقت ایک سچے ،محب وطن پاکستانی اور جذبہ اسلام سے لبریز ایک مسلمان کا روپ دھار لیتا ہے اور ہندو بنئے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہتا ہے کہ پاکستانی جذبہ جہاد سے لبریز ہیں اور بھارت کو شکست فاش پاکستان کے مسلمانوں سے ہی ہونی ہے۔
کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

میں نوائے وقت کو پسند اس لئے کرتا ہوں کہ وہ ہر محب وطن پاکستانی کی آواز بن کر Publishہوتا ہے اور یہ اس مرد مجاہد اور مرد صحافت کے درخشندہ ستارے جناب مجید نظامی کی زیر نگرانی شائع ہوتا ہے جو کلمہ حق کہتے ہوئے جھکتا ہے نہ بکتا ہے بلکہ جس نے ہر آمر کے سامنے ڈٹ کر حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا جس کی پاداش میں نوائے وقت کو مشکلات اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا،نوائے وقت نوجوان نسل میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی صورت میں حب الوطنی کے اور نظریہ پاکستان کے جذبے کو زندہ رکھے ہوئے ہے،میں نوائے وقت اس لئے پسند کرتا ہوں کہ نوائے وقت کے مجید نظامی اس عمر ضعیفی میں بھی پاکستان سے محبت کا جذبہ نوجوانوں سے کہیں زیادہ رکھتے ہیں اور دنیا کو بتا رہے ہیں کہ
خون دل کے نکھاریں گے رخ برگ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

نوائے وقت محض ایک اخبار نہیں ہے یہ ایک ایسی سوچ ہے جو ہر محب وطن پاکستانی کی جذبات کی عکاسی کرتی ہے یہ ایک ایسا گلشن ہے جس کی مہک پورے پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے یہ ایک ایسی آواز ہے جو سارے پاکستانیوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کرتی ہے،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نوائے وقت دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرتا رہے تاکہ کلمہ حق کی صحافت کو فروغ ملتا رہے اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
AbdulMajid Malik
About the Author: AbdulMajid Malik Read More Articles by AbdulMajid Malik: 171 Articles with 203710 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.