یوم یتامیٰ

کل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ایک افطار ڈنر میں مجھے مدعو کیا گیا تو وہاں مجھے معلوم ہوا کہ یوم یتامیٰ بھی منایا جاتا ہے لیکن پاکستان میں اس دن کی مناسبت سے لوگوں کو آگاہی نہیں ہے اسی مقصد کے لئے میں نے آج کا یہ کالم لکھنے کا فیصلہ کیا تا کہ ہر پاکستانی یہ جان سکے کہ یوم یتامیٰ کیا ہے دنیا بھر میں یتیم بچے بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں یونیسف کے مطابق دنیا بھر میں یتیم بچوں کی تعداد 13کروڑ 20 لاکھ کے لگ بھگ ہے جن میں سے 6 کروڑ 10 لاکھ صرف ایشیا میں ہیں اور پاکستان میں ان کی تعداد بیالیس لاکھ سے زیادہ ہے اور ان میں ایسے بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں ہمارا مذہب ہمیں یتیم کے ساتھ بھالائی کرنے کا درس دیتا ہے ہمارے پیارے نبی ﷺ بھی خود یتیم تھے اس لئے انھوں نے ہمیں یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم دیا ہے اگر آپ کسی یتیم کے سر پر پیار سے ہاتھ بھی رکھ دیں تو اس یتیم کے بالوں کے برابر آپ کو ثواب ملتا ہے اور اگر اس کی دیکھ بھال کا ذمہ اٹھا لیا جائے تو کتنا ثواب حاصل ہوگا ۔

میں بات کر رہا تھا کہ دنیا بھر میں کئی دن منائے جاتے ہیں اسی طرح مسلم دنیا میں یوم یتامیٰ بھی منایا جاتا ہے یہ دن 15 رمضان المبارک کو او۔آئی۔سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن )کے تحت مسلم دنیا میں یوم یتامیٰ (Orphans Day)کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد مسلم معاشرے میں رہنے والوں کو یتیموں کے حقوق اور معاشرے کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا ہے تا کہ لوگ ایسے اداروں کی مدد کر سکیں جو یتیموں کے لئے کام کر رہے ہیں پاکستان میں ایسے بہت سے ادارے اور تنظیمیں ہیں جو یتیموں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں ان میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور اخوت سر فہرست ہیں اس لئے ہمیں ایسے اداروں کی بھر پور مالی معاونت کرنے کی ضرورت ہے یتیم بچوں کی فلاح کے لئے ایک دن کافی نہیں ہے لیکن اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینا ہے تا کہ وہ جان سکیں کہ کون سے ادارے ان یتیم بچوں کے لئے کام کر رہے ہیں ۔

میں نے پہلے بھی ذکر کیا کہ مسلم ممالک میں یتیم بچوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے کیونکہ عراق،افغانستان،شام اور فلسطین میں خانہ جنگی کی وجہ سے بہت زیادہ بچے یتیم ہوئے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی یتیم بچوں کی صورت حال اس سے ہر گز مختلف نہیں ہے پاکستان میں ناگہانی آفات،دہشت گردی اور بد امنی کے خلاف جنگ اور روز مرہ کے حادثات میں کئی لوگ لقمہ اجل بنتے ہیں اور کئی خاندان کفیل سے محروم ہو جاتے ہیں یونیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیالیس لاکھ سے زائد بچے یتیم ہیں جن کو تعلیم و تربیت ،خوراک اور ان کی صحت کے لئے وہ سہولتیں میسر نہیں ہیں جو ایک عام آدمی کے بچے کو ہیں پاکستان میں کئی ایسے ادارے ان بچوں کے لئے کام کر رہے ہیں ان میں سے ایک ادارہ الخدمت فاؤنڈیشن بھی ہے جو ملک عزیز کے یتیم بچوں کے لئے کام کر رہا ہے یہ ادارہ یتیم بچوں کی کفالت کے لئے یتیم خانے تعمیر کر رہا ہے اس کے علاوہ یتیموں کی ان کے گھروں پر کفالت کی ذمہ داری لیتا ہے اسی ادارے کے تحت پاکستان آر فن ز کئیر فورم (الخدمت فاؤنڈیشن،ہیلپنگ ہینڈز،مسلم ایڈ،اسلامک ریلیف پاکستان،ہئیومن اپیل،قطر چیرٹی ،ریڈ فاؤنڈیشن،آف دی فیتح فل ،غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ،تعمیر ملت فاؤنڈیشن،ایدھی ہومز،انجمن فیض الاسلام ،صراط الجنت ،خبیب فاؤنڈیشن،سویٹ ہومز جیسے ادارے شامل ہیں)کے تحت 15 رمضان المبارک کو یوم یتامیٰ بھی منایا جاتا ہے اور ہر وہ تنظیم اس فورم کا حصہ بن سکتی ہے جو یتیم بچوں کی کفالت اور فلاح کے لئے کام کر رہی ہے۔یوم یتامیٰ پر ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم بھی اپنے طور پر اور ان اداروں کی بھر پور طور پر مدد کریں تا کہ ملک میں یتیم بچے بھی پڑھ لکھ کر اس ملک کی ڈور کو سنبھالنے میں ہمارے بچوں کے شانہ بشانہ ساتھ چل سکیں کیونکہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ایک ایسا ایدارہ ہے جو کسی سرکاری مدد کے بغیر چلایا جا رہا ہے آپ سب جانتے ہیں کہ یہ اداراہ پورے ملک میں کام کر رہا ہے اس ادارے کے تحت آغوش ہومز کا بھی آغاز کیا گیا ہے اس وقت 11 آغوش ہومز فعال ہیں جب کہ 6 زیر تعمیر ہیں ان آگوش گھروں میں اس وقت 788بچے رہائش پذیر ہیں اس لئے رمضان المبارک کے مہینے میں ہمیں اس ادارہ اور اس جیسے جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھر پور مالی مدد کرنی چاہیئے مجھے امید ہے کہ میرا آج کا مضمون آپ دوستوں کو پسند آیا ہوگا اور یہ بھی توقع ہے کہ آپ اس ادارے کی بھر پور مالی معاونت کریں گے اپنی زکوۃ و خیرات اس ادارے کو دیں تا کہ ملک کے زیادہ سے زیادہ بچے اس سے استفادہ حاصل کریں ۔
 

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1840912 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More