سندھ میں صحت کی ناکافی سہولیات بڑا مسئلہ بن گئیں، صوبے
کا سب سے بڑا سول ہسپتال کراچی گنجائش سے زیادہ مریضوں کے باعث سہولیات کی
فراہمی میں ناکام نظر آتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے سرکاری
ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے، جہاں علاج کے حصول کیلئے آنے والے لمبی
قطار کے اذیت ناک عمل سے گزرتے ہیں۔ شہر کے دور دراز علاقوں سے آنے والوں
مریضوں کو یہ علم نہیں ہوتا کہ آج ان کی باری آئے گی بھی یا نہیں، کم و بیش
یہی حال سندھ کے تمام اسپتالوں کا ہے جہاں گنجائش سے کہیں زیادہ مریض موجود
ہیں اور علاج نہ ہونے کے برابر ہے۔اسپتالو میں ڈاکٹرز اور ادویات نایاب
ہیں۔ سول اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق سول اسپتال میں روزانہ 7 ہزار سے زائد
بیرونی مریض آتے ہیں۔اسپتال کے چکر کاٹنے والے مریضوں کا شکوہ ہے کہ لمبی
قطاروں میں کھڑے رہنا کسی اذیت سے کم نہیں ہے۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ مسیحاں
کی تعداد میں اضافہ کرے اور صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے
تاکہ ان کے دکھوں کا مداوا ہو سکے۔
|