افطار پارٹیاں

ماہ رمضان المبارک میں ثواب کی نیت سے کسی غریب مسکین یا مستحق شخص کا روزہ افطار کروانااسلامی روایت سمجھی جاتی ہے لیکن چند عشروں سے افطار پارٹیاں اسٹیٹس سمبل بن گئی ہیں معاشرے میں اپنا نام اور مقام بنائے رکھنے کے لئے افطار پارٹی کا سلسلہ بڑے زورو شور سے یکم رمضان سے شروع ہو جاتا ہے بلکہ بڑے سرکاری افسران اور صاحب حثیت افراد کی افطار پارٹی سے اپنے کام بھی نکلوائے جاتے ہیں، ماہ رمضان المبارک میں شادی ہالوں کا کاروبار افطار پارٹیوں کی وجہ سے اب رکتا نہیں ہے ، ہونا تو یہ چاہیے کہ رمضان کے مقدس مہینہ میں ہر مسلمان روزے کے اہمیت اور فضیلت کو سمجھے روزے کا مقصد چند گھنٹوں کا فاقہ نہیں ،بلکہ یہ احساس بیدار کرنا کہ بھوک اور پیاس کی شدت کیسی ہوتی ہے؟ اپنے نفس کو کنٹرول کرنا ہی روزہ کا اصل مقصد ہے ہمیں ایسے لوگوں کا احساس ہونا چاہیے جو روزہ تو رکھ لیتے ہیں لیکن ان کے پاس کھانے کے لیے سادہ خوراک کا انتظام بھی نہیں ہوتا ایسے لوگوں کی طرف ہمیں زیادہ توجہ دینی چاہیے اور ان کوسحر یا افطار کروا کر زیادہ سے زیادہ اﷲ کی خوشنودی حاصل کر نے کی کوشش کرنی چاہیے،سانچ کے قارئین کرام ! جہاں نمود ونمائش کی خاطر افطاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے وہیں نیک مقصد کو لے کر سادگی کے کلچر کو اپناتے ہوئے بہت سے لوگ افطار پارٹی یا ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں جہاں نوجوانوں کے ساتھ درس قرآن سمیت رمضان یا روزہ کی اہمیت پر بات کی جاتی ہے اور مستقبل کے لئے اچھے اور نیک کام کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے گزشتہ روز راقم الحروف کو ایک ایسی افطار پارٹی میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جس میں وطن عزیزاسلامی جمہوریہ پاکستان کی تعمیر وترقی کے لئے نوجوانوں کی ذہنی تربیت کوبنیاد بنایا گیا تھا،میرے ساتھ نوجوان صحافی وسماجی ورکر چودھری عرفان اعجاز اور چودھری عدنان اعجاز بھی تھے، جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع اوکاڑہ کی جانب سے افطار ڈنر میں صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان زبیر احمد گوندل، صدر جماعت اسلامی سنٹرل پنجاب شاہد نوید ملک،امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر بابر رشید، جماعت اسلامی اوکاڑہ کے سینئر رہنما ڈاکٹر لیاقت علی کوثر ،موٹیویٹر /رائٹر مستنصر حسین تاثیر،امیر جماعت اسلامی سٹی اوکاڑہ سلمان اظہر،ضلعی صدرجماعت اسلامی یوتھ منیب بن مسعود،صدر جماعت اسلامی یوتھ سٹی اوکاڑہ ممتاز احمد ،سینئر نائب صدر یوتھ سٹی اوکاڑہ ثاقب خان بلوچ ،میڈیا ایڈوائزر سینئر یوتھ رہنما جنید قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا مقررین نے کہا کہ ہم بدلیں گے تو بدلے گا پاکستان ،ہمارا ایجنڈا اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان ہے ،ہم نے نوجوانوں کو تعلیم،روزگار اور پرامن پاکستان کا ایجنڈا دیا،سابقہ اور موجودہ حکمران نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور پرامن ماحول دینے میں ناکام ہو چکے ہیں ،جماعت اسلامی پاکستان کا یوتھ ونگ ہر مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے، نو جوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں، مقررین نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار سے محروم کرکے بیرون ملک اپنے اکاونٹ بھرے جبکہ موجودہ حکومت بھی اُنہی لوگوں کا تسلسل ہے وطن عزیز پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائدبچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں، تعلیم ، صحت اور روز گار ہمارے ملک کے بنیادی مسائل ہیں جن کے حل کے لئے جماعت اسلامی یوتھ پاکستان ملک میں نوجونوں کو منظم کر نے کے لیے مختلف مثبت سر گرمیوں کو فروغ دے رہا ہے نوجوان ہماری اصل قوت اور معاشرہ کا فعال ترین طبقہ ہے مغربی قوتیں ہماری اصل قوت کو ہمارے خلاف استعمال کر نے کے درپے ہے لیکن جماعت اسلامی اب نوجوانوں کو ہراول دستہ بنائے گی اور ہر یونین کونسل کی سطح پر ہم یوتھ ونگ کی متحرک اور فعال قیادت سامنے لا رہے ہیں،علما،خواتین ،نوجوان اور اہم شخصیات کو جماعت اسلامی میں لائیں گے ،وطن عزیز میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے پاکستان عالم اسلام کا قلب اور اسلام کے نام پر بنا ہے کفر کی طاقتیں پوری قوت کے ساتھ اس پر حملہ آور ہیں،نوجوانوں کی قوت اور طاقت سے پاکستان کو تعلیم یافتہ اور خوشحال ملک بنائیں گے،جماعت اسلامی نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر ان کو روزگار فراہم کرے گی، بے روزگار نوجوانوں کو روزگارالاؤنس دیں گے ، تعلیم کو مفت اور عام کیا جائے گا، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کررہے ہیں تاکہ منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے ، نوجوانوں کو لائبریریوں اور کھیل کے میدانوں کی طرف راغب کر رہے ہیں ، ، نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،جماعت اسلامی کا یوتھ ونگ پاکستا ن کے نوجوانوں کا ترجمان ہے پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی عملی تعبیر دی جائے گی ، تقریب میں جماعت اسلامی اوکاڑہ کے سینئر رہنماؤں شیخ فارق، چودھری رضوان ،عزیر سلیم ،پروفیسر اکرم طاہر یوتھ رہنما رضوان ریاض، عادل اسلم، محمد عثمان ہادی اور ممبران سمیت سماجی مذہبی صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ٭
 

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 129 Articles with 120848 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.