پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، ایک بہترین مثال موجود ہے، سیکھ لیں

آج کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا سامنا ایک بار پھر انگلینڈ سے ہونے جارہا ہے- ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستان نے جو 5 میچوں اور 1 ٹی ٹونٹی کی سیریز انگلینڈ سے کھیلی تھی اس میں پاکستان کی شکست کے باوجود ہر کسی نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کی تعریف کی- لیکن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو جس طرح ویسٹ انڈیز نے شکست دی اس نے تمام پاکستانی کرکٹ شائقین کو فکر مند کردیا ہے- سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا آج پاکستانی ٹیم اپنی گزشتہ ہار سے کچھ سیکھ پائے گی اور ایک ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دے گی؟ پاکستانی ٹیم اس بات کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے کہ انگلینڈ اس وقت میزبان ملک ہے کیونکہ میزبان ملک کی ٹیم ہمیشہ اپنے ملک میں کھیلتے ہوئے دباؤ کا شکار ہوتی ہے- اب اس کا بنیادی انحصار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمینوں پر ہے کہ وہ ایک طویل اننگ کھیلتے ہوئے ایک بڑا اسکور دیں جو میچ کو فتح کے قریب لے جائے- اس کی بہترین مثال گزشتہ روز جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا میچ ہے جس میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا-
 

image


پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے آج کے میچ کے حوالے سے ایک جاندار تجزیہ مندرجہ ذیل ویڈیو میں بھی موجود ہے- آپ بھی اس تجزیے کو سنیں اور تبصرے کی صورت میں اپنی رائے کا اظہار کریں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

England may change a winning World Cup side by recalling fast bowler Mark Wood when they face Pakistan at Trent Bridge on Monday. The ground is renowned as a batsman’s paradise, with England having twice set the world record for the highest score in a one-day international --- 444 for three against Pakistan in 2016 and last year’s 481 for six -- on the very pitch that will be used for Monday’s match at Trent Bridge.