آج ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کا مقابلہ افغانستان سے
ہوگا اور یہ مقابلہ دونوں ہی ٹیموں کے لیے ایک بہترین موقع اپنے پرستاروں
کے چہروں پر خوشی واپس لانے کا-
|
|
درحقیقت اس ٹورنامنٹ میں یہ دونوں ہی ٹیموں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکیں-
اس ٹورنامنٹ میں افغانستان کو آسٹریلیا نے شکست دی ہے تو سری لنکا نیوزی
لینڈ سے ہار چکا ہے- اگر افعانستان کی ٹیم کی بات کی جائے تو یہ سری لنکا
کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ افغانستان کی ٹیم کچھ ایسے کھلاڑی
موجود ہیں جو میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ سری لنکا مسلسل زوال کا
شکار نظر آرہی ہے-
|
|
تاہم سری لنکا کی ٹیم روایتی طور پر اسپنرز کو اچھا کھیلتی ہے اور یہ چیز
سری لنکا کے حق میں جاسکتی ہے جبکہ افغانستان نہ صرف اپنے چند اسپنرز کو
بھی میدان میں اتارتا ہے بلکہ جیت کے لیے کسی حد تک ان پر انحصار بھی کرتا
ہے- اب دیکھنا یہ ہے کہ آج کس کا پلڑا بھاری رہتا ہے؟
|