آج بدھ کے روز کرکٹ ورلڈ کپ کی دنیا میں ساؤتھ افریقہ کا
سامنا انڈیا سے ہوگا٬ یہ انتہائی ٹکر کا مقابلہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ
ساؤتھ افریقہ کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہوگا-
|
|
ساؤتھ افریقہ اس وقت کافی مشکل میں ہے جس کی وجہ ان کی بنگلہ دیش اور
انگلینڈ سے شکست ہے- اگر ساؤتھ افریقہ یہ میچ ہارتی ہے تو اس کا سیمی فائنل
تک پہنچنا تقریباً ناممکن ہوجائے گا کیونکہ اس کے بعد سیمی فائنل تک پہنچنے
کے لیے ساؤتھ افریقہ کو مسلسل چھ میچز جیتنا ہوں گے جو آسان نہیں ہوگا-
تاہم آج کے میچ میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم میں ایک جاندار کھلاڑی کی واپسی ہے
جو انڈیا کے لیے مشکل کھڑی کرسکتا ہے-
|
|
دوسری جانب انڈیا کی بات کریں تو اس وقت کرکٹ کی دنیا میں انڈیا کی ٹیم
شمار بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے- انڈیا کی اس وقت نہ صرف بیٹنگ بہترین ہے
بلکہ باؤلنگ اور فیلڈنگ بھی قابلِ ذکر ہے- اس وقت انڈیا کی ٹیم کو ایک
متوازن ٹیم بھی قرار دیا جارہا ہے- لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کی
کمزوریاں بھی ایک جیسی ہیں- وہ کیا ہیں؟ اس کے لیے مندرجہ بالا ویڈیو
دیکھیے جس میں اس حوالے سے ایک جاندار تجزیہ موجود ہے-
|