کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آج کے روز دوسرا میچ بنگلہ دیش
اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا- بنگلہ دیش نے اپنے گزشتہ میچ میں ساؤتھ
افریقہ کو انتہائی متاثر کن انداز میں شکست دی ہے اور اس جیت نے بنگلہ دیش
کی ٹیم کو مزید پرجوش بنا دیا ہے-
|
|
لیکن اگر بات کی جائے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی تو ان کے اسکواڈ میں ایک بھرپور
اعتماد ہمیں دیکھنے کو ملتا ہے- اگرچہ ابھی تک انہوں نے کوئی پرفارمنس نہیں
دکھائی جس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کسی دباؤ کا شکار ہوگی
یا نہیں لیکن امکان ہے کہ وہ بیٹنگ یا باؤلنگ میں سے کسی ایک شعبے میں تو
معیاری کارکردگی کا مظاہرہ ضرور کریں گے- ان کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں
بہترین ہیں اور اس اعتبار سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ایک متوازن ٹیم قرار دیا
جاسکتا ہے-
|
|
بنگلہ دیش کے لیے نیوزی لینڈ کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا- بلاشبہ بنگلہ
دیش نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دے کر اپنے جذبے بلند کیے ہیں لیکن پھر انہیں
سخت محنت کی ضرور ہوگی-
|