تمہیں پتا ہے کہ تمہیں کب رونا چاہیے ؟

انسان کو چیزوں کے نہ ملنے پر نہیں رونا چاہیے ۔۔
انسان کو چیزوں کے کھو جانے پر نہیں رونا چاہیے ۔۔
انسان کو چیزوں کے ٹوٹ جانے پر بھی نہیں رونا چاہیے ۔۔

چیزیں عارضی ہیں ۔۔
تمہیں پتا ہے کہ تمہیں کب رونا چاہیے ؟
تمہیں پشیمانی سے رونا چاہیے ، جب شہرت کی تلاش میں بھٹکتے ہوئے تمہارے اپنے کہیں پیچھے چھوٹ جائیں ۔۔
تمہیں پشیمانی سے رونا چاہیے ، جب کسی کی آپ سے لگائی گئی امیدیں ختم ہو جائیں ۔۔
تمہیں پشیمانی سے رونا چاہیے ، جب زندگی کی رنگینیوں میں کھو کر اللہ کو دن میں تھوڑا وقت بھی نہ دے پاو ۔
تمہیں پشیمانی سے رونا چاہیے ، جب گناہ کرتے وقت یہ خیال ہوکہ بعد میں توبہ ہو جائے گی ۔۔
تمہیں پشیمانی سے رونا چاہیے ، جب دنیا کی دلدلوں میں پھنس کر تمہاری نماز رہ جائے ۔۔
تمہیں رونا چاہیے ، جب انسانوں کو توڑ کردل میں کہیں احساس پشیمانی سر بھی نا اٹھاۓ ۔۔
تمہیں رونا چاہیے ، جب تم اپنوں کو کھونے لگو ، انسان دوبارہ نہیں ملتے ، زندگی بھی دوبارہ نہیں ملتی ۔۔
تمہیں رونا چاہیے ، جب تم راتوں تک کسی کے میسج کا انتظار کرنے لگو، رونا چاہیے تمہیں جب صبح فجر کی نمازچھوٹ جانے پر اندوہ نہ ہو بلکہ اس بات کا غم ہو کہ وہ آپ سے ٹھیک سے بات کیوں نہیں کر رہی ۔ ۔
چیزوں کے بکھرنے پر نہیں رونا چاہیے ۔۔ انساںوں کو بکھیر دینے پر رونا چاہیے۔۔۔

Waraq Hussain
About the Author: Waraq Hussain Read More Articles by Waraq Hussain: 5 Articles with 5120 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.