جعلی آئی ایس آئی ایجینٹ

آئ ایس آئ کا کارڈ دکھانے والوں کے بارے میں کچھ اہم حقائق

کچھ لوگ اس ملک کے پاک ادارے کا جعلی روپ دھار کر اس ملک کی عوام کو ڈرا دھمکا رہے ہیں اور جعلی کارڈ چھاپ کر اس #آئی_ایس_آئی #کارڈ اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں یاد رکھیں ایسے تمام لوگ جو اس ادارے کا نام جن سے انکا تعلق نہی اپنی شناخت کے ساتھ منسوب کرتے ہیں یہ تمام لوگ اس وقت #آئی_ایس_آئی کے رڈار پر ہیں اگر اس پاک ادارے کے لوگ خاموش ہیں تو صرف اس وجہ سے کہ یہ اپنے ملک کے لوگ ہیں اور اپنے ملک کے دفاع میں مصروف عمل ہیں ہم سے محبت کی وجہ سے ہمارا نام استعمال کیا جاتا ہے تو ضرور کریں کیونکہ یہ اداراہ بھی اپنی ملک کی عوام سے اتنی محبت کرتا ہے جتنا کہ ہم اس ملک اور اس ملک کی افواج کے اداروں سے۔۔۔!!!

#لیکن ___!!!

اس محبت کے بھی کچھ تقاضے ہیں یہ نہی کہ آپ اس ادارے کا نام استعمال کر کے لوگوں کو ڈرائے دھمکائیں لوگوں سے مفادات نکالنے میں مصروف ہوجائیں ادارے کا نام استعمال کر کے خواتین کو اپنی طرف راغب کریں انہے راغب کر کے ان سے عشق ومحبت لڑائیں اور کچھ ایسے ہی لوگوں کی اقسام سوشل میڈیا پر بھی پائی جاتی ہے جو اس ادارے کو دن رات بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔۔۔!!

اور سب سے اہم بات کہ یہ جعلی کارڈ یہاں بنتے کیسے ہیں اور کون ان جعلی کارڈز کو آئی ایس آئی کے نام پر جعلی اہلکاروں تک پہنچاتا ہے یہ ایک اہم نقطہء ہے جس پر حکومت وقت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سب سے ہمیں دہشتگردی کی بدولت بہت زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے کہیں دہشتگردوں نے افواج پاکستان کی وردی استعمال کی کہیں بوٹ اور جعلی کارڈ استعمال کیے اور عوام کو دہشتگرد حملے کی نظر کر ڈالا اور آفرین ہے ان لوگوں پر جنہوں نے ابھی تک ایسے سنگین واقعات ہونے کے باوجود کچھ نہی سیکھا اور آئے روز اس قسم کی حرکات کر کے اپنے ملک کے امن کو داؤ پر لگائے بیھٹے ہیں اگر آج اس ملک کا کوئی بندہ یہ دو نمبر کام کر کے اپنے مفادات نکالتا ہے تو یاد رکھیں کل کو اس ملک کے دشمن بھی اس حربے کو پاکستان کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں اور دشمن کے استعمال کرنے سے پاکستان کو نقصان ہو سکتا ہے ۔۔۔!!!

کیا ہم نے اے پی ایس کے واقعے سے نہی سیکھا جہاں دہشتگرد افواج پاکستان کی وردیاں پہن کر افواج پاکستان کے جعلی کارڈ بنا کر انہے استعمال کر کے داخل ہوئے اور معصوم ننھے بچوں کو اپنی درندگی کی نظر کر ڈالا ۔۔۔!!!

یہ بھی یاد رکھیں ۔۔۔۔!!!

خواہ وہ کوئی بھی ہو اس ملک کا شہری جو ایک عام انسان کی طرح محنت مزدوری کرتا ہے اور وہ لوگ جو سوشل میڈیا پر آئی ایس آئی سے بے حد محبت کا ظاہر کرتے ہیں آئی ایس آئی کا اہلکار کبھی اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتا اگر کوئی جاسوس اپنی شناخت ظاہر کر دے تو وہ جاسوس کیسے ہوا دوسرا یہ اہلکار کبھی کسی لڑکی سے سوشل میڈیا پر آکر عشق نہی لڑاتے ان اہلکاروں کا عشق صرف اور صرف پاکستان سے ہوتا ہے نا ہی یہ اہلکار اپنے مفادات کے لیے عوام کو ظلم کا نشانہ بناتے ہیں اور نا ہی #کارڈ دکھا کر اپنے مفادات نکلواتے ہیں اگر ایسا کوئی بھی کرے تو عوام الناس سے گزارش کے فوری طور پر اس شخص کی اطلاع قریبی پولیس سٹیشن یا آرمی کے ادروں تک پہنچائے یہ لوگ جو آئی ایس آئی کا نام غلط کاموں میں استعمال کر رہے ہیں انکا آئی ایس آئی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ان جعلی لوگوں کا صرف ایک ٹھکانہ ہے اور وہ ہے جیل جہاں انکی خاطر تواضع کے ساتھ ساتھ انکے دماغ میں بھی درست کیے جاتے ہیں ۔۔۔۔!!!

آئی ایس آئی کا اہلکار اپنے ملک کی عوام پر جان نچھاور کرتا ہے لیکن آج تک یہ کوئی نہی جان پایا کہ کون آئی ایس آئی کا اہلکار ہے لحاظہ عوام ایسے جعلی اہلکاروں کو فوری طور پر رد کرے اور ان سے ڈرنے کے بجائے انکی اطلاع پولیس سٹیشن دے تاکہ اس ملک کے پاک ادارے کو بدنام کرنے والوں کو فوری طور پر دھرا جا سکے یہ لوگ اس ملک کی سیکورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہیں جسے عوام سے لیکر اس ملک کی حکومت تک کو بھی فوری طور پر اقدامات کرنے چاہیئے ۔۔۔!!!

تاکہ اس خطرے سے بھی جلد از جلد نبٹا جا سکے ۔۔۔!!!

وسلام۔۔۔!!!!
 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 111 Articles with 152603 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More