کیا پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی تھی؟ کیا ایسا ہوسکتا
تھا؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو ہر پاکستانی کی زبان پر تھا۔ ورلڈ کپ میں
پاکستان کی ابتدائی کارکردگی مایوس کن تھی۔ کالی آندھی سے پہلے بری طرح
شکست ہوئی دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف اچھا کم بیک کیا اور ٹورنامنٹ
فیوریٹ کو شکست دی۔ اور عالمی کپ میں اپنی طاقت ظاہر کی۔ لیکن تیسرے میچ
میں بدقسمتی تھی کے بارش ہوئی اور ہم ایک ایک پوائنٹ لے سکے حالانکہ سری
لنکہ سے میچ اتنا مشکل نہ تھا۔ بس اس کے بعد قسمت بدل گئی ہم ایک جیتا ہوا
میچ آسٹریلیا سے ہارگئے پھر انڈیا سے میچ کی بار ی آئی۔ قوم کو پاکستان ٹیم
سے بہت امیدیں تھی لیکن ان امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب پاکستان ٹیم
انڈیا سے بری طرح ہارگئی پاکستانی ٹیم گراؤنڈ میں لڑتی ہوئی بھی نظر نہ آئی
پاکستانی میڈیا، پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا سب پاکستانی ٹیم پر تنقید کرنے لگے
پاکستانی عوام بھی شدید غصے میں تھی۔ اختلافات کی خبریں آنے لگی کوچ، کپتان
اور کھلاڑیوں کے جھگڑے کی باتیں باز گشت ہونے لگی۔
کپتان سرفراز سے ایک شخص نے بدتمیزی کی وجہ پر پوری پاکستانی عوام سرفراز
کے ساتھ کھڑی ہوئی اور ہونا بھی چاہیے تھا جس کے بعد پاکستانی عوام ٹیم نے
مایوس نہیں کیا جنوبی افریقہ سے میچ میں کامیابی حاصل کی اور ورلڈ کپ میں
واپسی کا اعلان کیا۔ اگلا میچ نیوزی لینڈ سے تھا پاکستان کے لئے ہر میچ
ڈواینڈ ڈائی تھا۔ پاکستان نے اس میچ میں اپنی ورلڈکپ کی بہترین کرکٹ کھیلی
اور کامیابی حاصل کی اور تمام ٹیموں کو پریشان کردیا نیوزی لینڈ اس وقت تک
ورلڈ کپ میں ناقابل شکست تھی۔ اگلا میچ افغانستان سے ہوا س میچ کی پچ زرا
مشکل تھی۔ بیٹنگ کے لئے سازگار نہ تھی لیکن پاکستان نے میچ جیت لیا۔ تین
میچ لگار جیتنے کے باوجوداگر مگر کی صورتحال تھی انڈیا کو انگلینڈ سے جیتنا
تھا۔ پاکستان کی عوام انڈیا کے لئے دعائیں کرتی ہو ئی نظر آئی لیکن انڈیا
اس میچ میں بہت برا کھیلی اور ہارگئی۔ یہ میچ کچھ شکوک سے بھرپور تھا۔ خیر
آگے بڑھتے ہیں اب ہم نیوزی لینڈ کے لئے دعائیں کرنے لگے کہ وہ انگلینڈسے
جیت جائے لیکن ایسا بھی نہ ہوا اور انگلینڈ جیت کر ٹاپ چار ٹیموں میں چلا
گیا اور پاکستان باہر ہوگیا بنگلادیش سے ہمارا میچ ایک رسمی کاروائی تھی
لیکن یہ میچ جیتنا ضروری تھا یہ میچ ہم جیتے اور اچھے مارجن سے جیتے۔ لیکن
اس کے باوجود ہم رن ریٹ پر پہلے ہی باہر ہوگئے تھے۔ پہلے میچ کی بدترین
شکست ہمیں لے ڈوبی اور پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔
|