بیوقوف

~*ہم واقعی بڑے بیوقوف لوگ ہیں*

>> ~*پڑھے اور فیصلہ کریں*~<<

اور یو مجھے آٹو گراف کے ساتھ ساتھ لائف موٹو بھی مل گیا؛
آپ پہلے موٹو ملاحظہ کیجیے...
*آپ جتنی محنت کرتے جائو گے اتنے خوش نصیب ہوتے جائوگے*

ج..سے ملنا میری خواہش تھی اور مقصد بھی'میں نے ان سے ملاقات کے بعد محسوس کیا کہ آپ "خوش قسمتی" کہ بجائے "محنت" کے قائل ہے.. اسکے بعد میں نے دنیا کے تمام کامیاب ترین لوگ خواھ وھ کسی بھی شعبے،،طبقے یا ملک،، سے تعلق رکھتے ہوں،انکی زندگیوں کا مطالعہ کیا تاکہ کامیابی کا راز جان سکوں..وھ راز کیا ہے، محنت محنت اور صرف محنت ،میں نے جانا کہ یہ لوگ محنتی کیڑے ہیں؛یہ لوگ *دن ہویا رات* "امن ہویا فساد" آندھی ہویا طوفان" دور ہویا نزدیک" ہر زمانے ہر حال اور ہر وقت *محنت* کے قائل ہیں....
یہ لوگ بہت زیادھ خوش قسمت تھے اور نہ ہی منہ میں سونے کا چمچ لیکر پیدا ہوئے،،، انھیں ایک وقت کی روٹی*پہننے کیلئے کپڑوں کا جوڑا*اور رہنے کیلئے اچھی کٹیاں تک نصیب نہ ہوسکی؛؛؛ لیکن اسکے باوجود یہ لوگ آج کامیاب ہے ،خوشحال ہے، اور مطمئن بھی''''
جبکہ ہم قسمت کی چادر اتارنے کیلئے تیار نہیں، بلکہ اسی چادر میں ستر سال سے اونگھ رہے ہیں..
آپ ہمارا کمال ملاحظہ کیجیے..
ہم ہر روز غربت، بیماری، افلاس اور گندگی کا رونا روتے ہیں لیکن اپنی حالت بدلنے کیلئے تیار نہیں، ہم باتونی پکوڑے تو تلنا چاہتے ہیں لیکن ہاتھ پاءوں مارنے کیلئے تیار نہیں...
ہم بڑے عجیب وغریب لوگ ہے
کامیاب اور خوشحال تو ہونا چاہتے ہیں لیکن محنت کرنے کیلئے تیار نہیں،،

محنت ایک ایسی چٹان ہے جس کے نیچھے کامیابی، خوشی، اور خوشحالی،، کے چشمے بہتے ہیں،،آپ جب تک اس چٹان کو نہیں سرکائینگے تب تک کامیابی کے چشمے کا پانی نہیں پی سکے گئے...
*لیکن*

ہم اس چٹان کو سرکائے بغیر چشمے کا پانی پینا چاہتے ہیں......

ہم مصائب،، مشکلات،، اور کٹھن مرحلوں سے بھاگ کر کامیاب ہونا چاہتے ہیں..

ہم چبائے بغیر کھانا ہضم کرنا چاہتے ہیں ....

ہم واقعی بڑے بیوقوف ہے
 

Umar
About the Author: Umar Read More Articles by Umar: 3 Articles with 2148 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.