پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی ٹونٹی کیلئے اظہر علی اور
بابر اعظم کو منتخب کیا ہیں۔ یہ اچھی بات ہے کبھی کبھار بہتری کیلئے تبدیلی
ضروری ہوتا ہے۔ لیکن کپتان کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ پی سی بی کو اور بھی
فیصلے لینا ہونگے ۔ ٹی ٹونٹی کے عالمی کپ کو ابھی تقریباً ایک سال کا عرصہ
باقی ہے اور پی سی بی کو ٹیم سیٹ اپ تیار کرنا ہوگی ۔ ایک سال کافی عرصہ
ہوتا اور اگر محنت اور کوشش کی جائے تو بہترین ٹیم تیار کی جاسکتی ہے اور
عالمی کپ میں بہترین کارکردگی دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔ نئے اور نوجوان
کھلاڑیوں پر بھروسا کرنا ہوگا کیونکہ کب تک ھم آخر سینئر کھلاڑیوں پر اقتفا
کرینگے ۔ نوجوان کھلاڑیوں میں عابد علی، حسنین، حارث سہیل، شاہین شاہ اور
بھی بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ہیں جن کو اگر موقع دیا گیا تو نتائج بہتر
ہوسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی جاری ہے اور اگر پی سی بی
ٹیم کی کامیابی چاہتی ہے تو کھلاڑیوں کی مکمل فٹنس پر توجہ دینا ہوگی اور
پورے ٹیم کو اور عملے کو ساتھ چلنا ہوگا تب ہمیں بہتر نتائج مل سکتے ہیں...
|