اسپیشل چلڈرن

پاکستان میں ایسے بہت سے بچے ہیں جو کے پیدائشی طور پہ کسی نہ کسی طرح معذور ہیں کوئی بینائی کوئی بولنے سننے سے کوئی دماغی طور پر لیکن یہ لوگ بھی ہم میں سے ہی ہیں ان کو ہماری ہمدردی نہیں بلکہ ہمارے پیار کی ضرورت ہے ہمیں انہیں اپنے ساتھ لے کے چلنا ہے ان کے حق کے لیے لڑنا ہے تاکہ دنیا انہیں کسی بھی مقام پر پیچھے نہ کر سکے کیوں کہ ایسے کتنے بچے ہیں جو پنی ان کمزوریوں کی وجہ سے نظر انداز کر دیئے جاتے ہیں جبکہ ان لوگوں میں بہت سے ہنر پائے جاتے ہیں ان کو اگر آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے تو وہ بہت کچھ کر سکتے ہیں ایسے بچوں کو خاص تربیت دینی چاہیے کہ وہ کس طرح سے اپنے آپ کو اس ماحول میں ڈھال سکیں کہ لوگ ان کو بیچارگی کی نظر سے نہ دیکھیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کریں ان کی اچھے سے دیکھ بھال کی جائے ورنہ بچے نظر انداز ہونے کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں جو ان کی ترقی ان کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بنتی ہے-

 

Ansha Moeen
About the Author: Ansha Moeen Read More Articles by Ansha Moeen: 4 Articles with 4571 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.