علامہ اقبال کا پیغام ۔۔۔۔۔بچوں اور نوجوانوں کے لیئے

 علامہ اقبال ؒ کا پیغام آفاقی ہے۔علامہ نے نہ صر ف قو م میں ایک نئی روح بیدار کی بلکہ انہوں نے تمام طبقات جن میں بچے اور نوجوان بھی شامل ہیں ان سب کے لیئے گراں مایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔علامہ اقبال کی نظمیں اور غزلیں زبان زد عام ہیں۔بہت سی نظمیں تو نصابی کتب میں موجود ہیں اور باقاعدہ نصاب کا حصہ ہیں۔ہم اقبال کے پیغام کو پڑھتے ہیں سنتے اور سناتے بھی ہیں لیکن اس کی اصل روح کو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اقبال کا شاہیں ایک ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے اور سنا بھی گیا ہے۔

اسی سلسلے میں اوکاڑہ کے گولڈن گیٹ سکول نے گورئمنٹ ای لائبریری اوکاڑہ میں یوم اقبال کی ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا جس میں سکول کے پانچویں کلاس سے ساتویں کلاس کے طلباء نے شرکت کی۔ اس تقریب کو سجانے کا سہرا گولڈن گیٹ اوکاڑہ کے ڈاریکٹرز جناب شٰیخ اظہر صاحب اور شیخ جنید صاحب کے سر ہے۔ گورئنمٹ ای لائبریری اوکاڑہ کے انچارج جناب ابراہیم وڑائچ صاحب نے اس تقریب میں خصوصی طورپر بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر حسن رشید صاحب تھے۔ بچوں نے کلام اقبال کو ٹیبلوز کی شکل میں پیش کیا۔طلباء کے مابین علامہ اقبا ل کی شاعری پر بیت بازی کا مقابلہ بھی ہوا۔ایک طالب علم نے علامہ اقبال کا تعارف اور حالات زندگی سلائیڈز کی شکل میں پیش کئے۔ وجاہت علی نے اپنی خوبصورت تقریر میں علامہ اقبال کا فلسفہ خود ی بیان کیا۔ایک دلچسپ انٹرویو بھی پیش کیا گیا جس میں ایک بچی نے اینکر کے فرائض سرانجام دئیے اور ایک طالب علم نے علامہ اقبالؒ کے ایک قریبی دوست کا کردار ادا کیا۔ چھوٹی بچی ملائکہ نے خوبصور ت اور مدلل انداز میں تقریر کی جس پر سار ا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔مہمان اعزاز جناب ابراہیم وڑائچ صاحب نے اپنے خطاب میں چھوٹے بچوں کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے بچوں سے علامہ اقبال کے بارے مختصر سوالات پوچھے اور ان سوالات کے جواب دینے والوں میں کتابوں کے تحفے تقسیم کیے۔ بہت سے بچوں نے علامہ اقبال ؒ نے اشعار بھی سنائے۔ چھوٹی بچیویوں نے خوبصورت انداز میں کلام اقبال ؒ پر پرفارم بھی کیا۔ ڈاکٹر حسن رشید نے اپنے خطاب میں سکول مینجمنٹ کی تعریف کی اور بچوں کو علامہ اقبال ؒ کی شخصیت اور ان کی تعلیمات سے روشناس کروانے پر سکول کے سٹاف کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی بہت سی باتوں کا ان کو آج پتہ چلا ہے۔ ڈاکٹر حسن رشید صاحب کا کہنا تھا کہ بچوں کواصل میں اقبال کے پیغام سے روشناس کروانا چاہیے تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں ان کی تعلیمات سے عمد ہ طریقے سے فائدہ اٹھا سکیں۔علامہ اقبال کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات اور ان کے والدین اور بیویوں اور بچوں کے نام یا د رکھنا اتنا ضروری نہیں ہے جتنا ضروری ان کے اشعار کو پڑھنا اور اس کے مفہوم کو سمجھنا ضروری ہے۔کلام اقبال میں وہ سب کچھ ہے جس کو سمجھ کر اور اس پر عمل کر کے ہماری نئی نسل بہت ترقی کر سکتی ہے اور ان کی وجہ سے ہمارا ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ علامہ اقبا ل ؒ کا پیغام کسی مخصوص طبقے یا مخصوص ایام کے لیئے نہیں تھا۔ ان کے کلام میں جو کامیابی کے گُر بیان کیے گے ہیں وہ لافانی ہیں۔ اپنی خودی کی پہچان اور اس دور میں اپنے کردار کو جان کر ہم بہت آگے تک جا سکتے ہیں ۔ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ لوگوں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگایا جائے اور ان کو اقبال کے شاہین بنایا جائے ۔ مغربی دوراور میڈیا کی یلغارنے آج نے نوجوانوں اور مسلمانوں کو ان کے اصل مقصدِ حیات سے بہت دور کر دیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر شیخ اظہر اور شیخ جنید صاحب نے مہمان خصوصی اور مہمان اعزاز اور راقم الحروف کو یادگاری مگ دئیے ان پر علامہ اقبال کی خوبصورت تصویر پرنٹڈ تھی۔ قومی ترانے سے اختتام پذیر ہونے والی اس تقریب نے تما م شرکاء کے دل موہ لیے۔ گورئمنٹ ای لائبریری اوکاڑہ کا خوبصورت آڈیٹوریم اس طرح کی تقریبات سے ہمیشہ مزین رہتا ہے اور اس کے انچارج جناب ابراہیم وڑائچ صاجب اور ان کا تما م عملہ تہہ دل سے ان تقریبات کو مزین کرنے میں ہر لحظہ مصروف عمل رہتا ہے۔ یہ ہال تما م طرح کی تقریبات کو بلا معاوضہ منعقد کرواتا ہے۔ اور عوام الناس میں اپنے مذہبی اور آفاقی لیڈرز کے بارے میں معلومات فراہم کرتاہے ۔ تیس لیپ ٹاپس اور بیس ٹیبلٹس کے ساتھ ساتھ اس ای لائبریری میں تین ہزار کتابوں کا ذخیرہ بھی موجود ہے جس سے پورے ہفتے میں کسی دن بھی آکر استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ لائبریری کی ٹائمنگ رات آٹھ بجے تک ہے اور یہ اتوار کو بھی کُھلی ہوتی ہے۔
 

Tanveer Ahmed
About the Author: Tanveer Ahmed Read More Articles by Tanveer Ahmed: 71 Articles with 88933 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.