گداگری ایک بدترین بیماری

معاشرے میں تیزی سے پہیلتی بیماریوں مہں ایک بڑی بیماری گداگری ہے۔ سڑکوں پر،گلی محلوں میں جا کر بھیک مانگنا گداگری کہلاتا ہے۔ گدا گری کی بیماری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ ہر قدم پر آپ کو اہک بھیکاری دکھائی دے گا۔ چھوٹے چھوٹے بچے، بوڑھے حتٰی کہ ہٹےکٹے نوجوان سڑکوں پر بھیک مانگتے دکھائ دیتے ہیں جو کہ اس صدقہ، خیرات کے اصل حقدار نہیں ہوتے ان لوگوں نے صدقہ خیرات جمع کرنا اور بھیک مانگنے کو اپنا کاروبار بنا لیا ہے جبکہ ہمارے دین اسلام کی نظر میں بھی یہ سخت نہ پسندیدہ عمل ہے کہ صحیح سلامت ہوتے ہوئے بھی انسان محنت سے روزی روٹی نہ کمائے اور لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلائے یہ گدا گر اس قدر چلاکی سے لوگوں کو لاٹتے ہیں کہ ہسپتال کےباہر کھڑے ہو کر صحتیابی کی دعائیں دیتے ہیں اور اسکولوں اور کالجوں کے باہر کھڑے طلبہ کو امتحانوں میں کامیابی کی دعائیں دے کر ان سے بھیک لیتے ہیں، ہمارے شہر میں ان گداگروں کے با قائد ہ ڈہرے ہیں ہی لاگ گروہوں میں بٹے ہوئے ہوتے ہیں ان میں سے کچھ لوگوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں بھی ملوس ہوتے ہیں،چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اکثر ان گدا گروں کا بھی ہاتھ ہوتا ہے ، ان گداگروں کا یہ کاروبار بڑھتا جا رہا ہے ہمیں ان کی روک تھام کے لیئے جلد سے جلد اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔
 
Hamda
About the Author: Hamda Read More Articles by Hamda: 3 Articles with 2051 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.