پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ ٢٠١١ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی اور اگر مصباح الحق تھوڑی سی کوشش کرتے اور ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے شروع سے سکور کرتے رہتے چاہے سنگل سنگل ہے لیتے رہتے تو ہم سیمی فائنل جیت بھی سکتے تھے۔

مگر مصباح الحق شاہد ٹیم کے لئے نہیں بلکہ اپنے لئے کھیل رہے تھے جس کا ذکر بہت سے کھلاڑیوں اور تبصرہ نگاروں نے بھی کیا۔ اب ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم کو منتخب کیا گیا تو یونس خان، کامران اکمل، عمر گل اور عبدالرزاق کو ڈراپ کر دیا گیا مگر مصباح الحق کو پھر ایک بار ٹیم میں شامل کر لیا گیا حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ انھیں صرف ٹیسٹ کے لئے منتخب کیا جاتا۔

مگر انہیں ون ڈے اور ٹی٢٠ کے سکواڈ میں بھی شامل کیا گیا جس کے اہل نہیں ہیں اس کی بجائے اگر عبدالرزاق یا کسی اور کھلاڑی کو جو تیز سکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو اس کو شامل کرتے تو بہتر ہوتا۔

اب دیکھتے ہیں کہ ٹیم کس طرح کا کھیل پیش کرتی ہے اگر کھلاڑیوں نے شاہد خان آفریدی سے پورا تعاون کیا اور متحد ہو کر کھیلے اور شاہد خان آفریدی کو خود بھی ذمہ داری دکھانا ہو گی تاکہ دوسرے کھلاڑیوں کو احساس دلا سکے۔ امید ہے کہ ٹیم انشاء اللہ جیتے گی۔
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 171098 views I live in Piplan District Miawnali... View More