ایجوکیشنل ہوم ورک

اچھا ہوم ورک جس کی کوئی ایجو کیشنل ویلیو ہے اس کے اندر تین صفات ہوتی ہیں اگر وہ تین خصوصیا ت اس میں موجو د نہیں ہیں ۔تو وہ ہوم ورک تعلیمی نہیں ہے وہ بیکار ہے وہ ویسے ہی فالتو کا کام ہے۔ اس سے کچھ حاصل نہیں ہو رہا وہ تین خصو صیات درج ذیل ہیں۔
١۔پہلی چیز
جو سب سے پہلی چیز ہے وہ یہ ہے کہ اس کو بچہ کرنا چا ہے
ایک ایسا کام جس کو بچہ کرنا چاہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ہوم ورک دینے والے کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ہوم ورک بھی دیں اور ہوم ورک کرنے کا شوق بھی اسے دلا دیں۔
ہوم ورک کے بارے میں بچوں کو اس طرح سے بتا دیں کہ اس کے حوالے سے اس کے اندر تجسس ہو ایسا ہوم ورک جو دلچسپ ہو۔
اور وہ خود کرنا بھی چا ہے اور خود سے کر بھی سکتا ہو۔ووم ورک کے لئے وہ کسی سے مدد نہ لے۔نہ ما ں سے نہ ٹیو ٹر سے۔ بلکہ وہ کام خود بخوشی کر سکے۔
٢۔دوسری بات
ہوم ورک ایسا ہو جس کو کرنے کے بعد بچہ دیکھنا بھی چاہے اور اسے محفوظ رکھنا بھی چاہے
(اس ڈائری کی طرح جسے ہم نے بچچن میں لکھا ہے اور آج تک محفو ظ رکھا ہے کیونکہ اسے ہم نے خود شوق سے لکھا ہے کسی سے نہیں لکھوایا ہے)
کیا ایسا ممکن ہے کہ ایک آرٹسٹ اپنی پینٹنگ کو کرتا جائے اور پھینکتا جائے نا ممکن سی بات ہے وہ ضرورمحفوظ رکھتا ہے اور جب بھی موقع ملے وہ اسے ضرور دیکھتا ہے کیونکہ اس پینٹنگ کے اندر اس کا شوق او ر اس کی خود کی تخلیق ہے اور تجسس بھی ہے۔تو ہوم ورک ایسا ہو جو بعد میں دیکھنے کی خواہش ہو اور اسی کے لئے اسے سنبھال کے رکھے۔
٣۔تیسری بات
ہوم ورک ایسا ہو جسے کرنے کے بعد بچہ وروں کو دیکھا نا بھی چا ہتا ہو اور بتا نا بھی چا ہتا پے اور بتا نا بھی چاہے کیونکہ انسانی فطرت ہے جب بھی وہ کچھ نیا سیکھتا ہے وہ اورں کے ساتھ شیر کرنا چا ہتا ہے وہ ضرور دوسروں تک پہنچا نا چا ہتا ہے۔
تو اچھا ہوم ورک وہی ہے جس میں یہ تین خصو صیات ہوں۔
 

Naik Bano
About the Author: Naik Bano Read More Articles by Naik Bano: 22 Articles with 24850 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.