نیا سال اور غلط کی گردان

رانا عامر راۓ

مسئلے تو پچھلے سال کے اپنی جگہ رہے
سب سوچتے رہے کہ نیا سال آ گیا
خوشیاں جو بانٹتا تو کوئی نئی بات تھی
گزرا ہوا یہ سال بھی عمریں بڑھا گیا
سبھی قارئین کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ وہ لوگ بہت خاص ہوتے ہیں جو وقت آنے پہ آپکو وقت دیتے ہیں سہارا دیتے ہیں ان کو کھو دینے کی غلطی ہر گز نہ کریں اس لحاظ سے تھوڑا
لکھنا چاہتا ہوں کہ
ہمیشہ خود کو حالات کے مطابق ڈھالنا سیکھیے۔ ضد اور ہٹ دھرمی کی جگہ وقت کے ساتھ کمپرومائز کیجیے اور اپنی ہمت و حوصلے کو ہمیشہ جوان رکھیے۔آپ کبھی ہار نہیں مانیں گے اور مشکل سے مشکل وقت کو بھی خوشی خوشی گزار لیں گے۔
کسی غلط شخص کے غلط کو غلط وقت اور غلط جگہ پر غلط انداز سے غلط کہا تو غلط کبھی اپنے غلطی کو غلط نہیں مانے گا اور دنیا بھی غلط کے غلط کو غلط نہیں کہے گی بلکہ تمہارا غلط وقت اور غلط جگہ پر غلط کے غلط کو غلط کہنا اتنا غلط لیا جائے گا کہ غلط کا غلط حرف غلط کی طرح مٹ جائے گا لہٰذا غلط کے غلط کو غلط ثابت کرنے کے لیے صحیح کی گردان چاہیے یعنی صحیح وقت، صحیح جگہ اور صحیح انداز۔

رانا عامر راۓ
About the Author: رانا عامر راۓ Read More Articles by رانا عامر راۓ: 20 Articles with 30170 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.