میں چاہتی ہوں میرے گھر کی چھت پہ بہت بڑا سبز ہلالی پرچم
لگا ہو اتنا بڑا کے دور سے نظر آئے۔۔۔فضا میں ہر وقت لہراتا رہے اور میں
پاس بیٹھ کر ایک چھوٹے بچے کی مانند سبز ہلالی پرچم کو دیکھتی رہوں۔ناجانے
اس سبز ہلالی پرچم میں ایسا کیا ہے کے اسے دیکھ کر پاگل سی ہو جاتی
ہوں۔میرا دل کرتا ہے اسکو محسوس کروں اس کو بہت سارا چوموں اسے کبھی خود سے
دور جانے نہ دوں۔۔۔میں چاہتی ہوں اگر میں مر جاؤں تو میری قبر پہ میرا نام
شفق کاظمی نہیں بلکہ پاکستان کی بیٹی لکھا جاۓ۔۔کیوں کہ میں اس قوم کی بیٹی
ہوں مجھے اچھا لگتا ہے جب کوئی مجھے بنت پاکستان کہتا ہے۔۔میں چاہتی ہوں
میری قبر کی تختی پہ بنت پاکستان کے ساتھ ایک سبز ہلالی پرچم بنایا جاۓ اور
میرے کفن پہ میرے دل کے پاس بھی سبز ہلالی پرچم کا بیج لگایا جاۓ۔۔۔۔۔
|