پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم بحال کرو

سابقہ وفاقی حکومت نے طلبہ و طالبات کے لیے ایک انتہائی مفید اسکیم بنام پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم متعارف کروائی تھی جس کے بعد ملک کی تمام جامعات کے طلبہ نے اس اسکیم سے فائدہ اُٹھاتےہوئے جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں باآسانی اپنی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا تھا۔

ویسے تو کمپیوٹر اس دورِ جدید میں تمام شعبہ جات کے طلبہ کے لیے ایک انتہائی اہم تعلیمی و تحقیقی ہتھیار سمجھا جاتا ہے لیکن اگر بات کمپیوٹر سائنس یا شعبہ ابلاغ عامہ کے طلبہ کی کیجائے تو ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے لی ٹاپ ریڑھ کی ہڈی کی سی حیژیت رکھتا ہے لیکن حال ہی میں موجودہ حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کو غیر اہم وجوہات کی بناء پر ختم کردیا ہے۔ میں اس ویبکے ذریعے وزیرِ اعظم پاکستان، صدر مملکت پاکستان اور وفاقی وزیرِ تعلیم سے التماس کرتا ہوں کہ اس اسکیم کو دوبارہ بحال کیا جائےاور طلبہ کے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرکے انہیں شکریے کا موقعہ دیا جائے، تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی ضروریات و سرگرمیوں کو باآسانی انجام دے سکیں کہ یہ طلبہ کا حق ہے۔

اس کے علاوہ میں وزیرِاعٰلی سندھ سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ جب تک وفاقی حکومت اس اسکیم کو بحال نہیں کرتی آپ سندھ حکومت کے تحت صوبے بھر میں لیپ ٹاپ اسکیم متعارف کروائیں تاکہ طلبہ نہ صرف اس اسکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنی تعلیمی ضروریات پوری کرسکیں بلکہ سندھ کے طلبہ و طالبات سندھ کے در و دیوار روشن کریں۔

مجھے امید ہے کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے نمائندہ گان اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچیں گے اور جلد از جلد تعلیمی بجٹ کو بڑھا کر اس اسکیم پر عمل درآمد کرکے تمام طلبہ و طالبات کوخوشی کی نوید سنائیں گے۔
 

Maaz Qureshi
About the Author: Maaz Qureshi Read More Articles by Maaz Qureshi: 6 Articles with 8571 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.