فروغ تعلیم کے لئے کوشاں پرائیویٹ ادارے

گزشتہ روز ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے کی سالانہ تقریب میں بطور مہمان اعزاز شرکت کا موقع ملا جس کی خاص بات طلبا وطالبات ، والدین ، سیاسی سماجی مذہبی وکلاء ، تاجر ،صحافی تنظیموں کی اہم شخصیات کا بڑی تعداد میں شریک ہو کر طلبا وطالبات کی کارکر دگی سراہنااور بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کرنا تھا ، سانچ کے قارئین کرام ! احمد جلال کڈز کیمپس کی پندرھویں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا جو کہ آرٹس کونسل اوکاڑہ میں منعقد ہوئی جس کے پہلے سیشن کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق جج تھے جبکہ مہمانان اعزاز سوشل ویلفیئر آفیسرمحمد عارف،راقم الحروف( محمد مظہررشید چودھری) ، صدر موومنٹ آف آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ساہیوال ڈویژن خالد ذیشان ،چیئر پرسن ہیومن رائٹس کمیٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ تھیں ، ڈائریکٹر سکول ہذاامجد علی نے مہانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نصابی ، ہم نصابی اور کھیلوں میں سکول کی کارکردگی پیش کی ، پرنسپل رخسانہ حسین نے سال بھر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا وطالبات اور انکی اچھی تربیت کرنے والے اساتذہ کے کردار کو سراہا، مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق جج نے سکول کے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکول میں دین اور دنیا کو ملاکر جوتعلیم دی جارہی ہے مجھے یقین ہے کہ انشااﷲ یہاں پرزیر تعلیم بچے بڑے ہوکرمعاشرے کے مفید شہری بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ دور جدید میں تعلیم سے ہمکنار ہونا انتہائی ضروری ہے ترقی یافتہ ممالک سے مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں ہماری نسل کو جدید علوم سے روشناس کرانا بھی ضروری ہے،اوکاڑہ کے طلباوطالبات نہ صرف ذہین ہیں بلکہ با صلاحیت بھی ہیں۔پرائیویٹ تعلیمی ادارے وطن عزیز پاکستان میں شرح خواندگی میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی سے تعلیمی شعبہ میں انقلاب برپا ہو رہا ہے کیونکہ یہ ادارے حکومت کا بہت بڑا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں جب تک پرائیویٹ تعلیمی ادارے اور سرکاری تعلیمی ادارے ملکر کام نہ کریں شرخ خواندگی میں اضافہ نہیں ہو سکتا،چودھری ریاض الحق جج نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کرے ، ضلع اوکاڑہ کے طلبا وطالبات نے ہمیشہ بورڈز اور یونیورسٹی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے پنجاب بھر میں اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے جس میں اساتذہ کے کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،موجودہ سائنس وٹیکنالوجی کے دور میں اساتذہ بچوں کی بہترین تربیت کر کے انہیں ملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار کے لئے تیار کر سکتے ہیں ،حکومت کو چاہیے کہ جہاں وہ سرکاری اداروں کو سہولیات فراہم کرتے ہیں وہیں پرپرائیویٹ اداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ مستحق اور ذہین طلبا و طالبات کو خصوصی وظائف دے تا کہ وہ تعلیم کے حصول میں کسی مشکل کا شکار نہ ہو سکیں، بعدازاں مہمان خصوصی چودھری ریاض الحق جج نے ڈائریکٹر سکول ہذا امجد علی اور پرنسپل رخسانہ حسین کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں ٹرافیاں، کپ اور میڈل تقسیم کیے جبکہ تقریب کے پہلے سیشن میں بچوں نے حمد ، نعت ،قومی ترانہ، ٹیبلو،خاکے ،ملی ترانے اور تقایریں پیش کی جس کو حاضرین کی بڑی تعداد نے خوب سراہا اور داد دی جبکہ سکول کے اساتذہ کوانکی بہترین کارکردگی پر شیلڈز دی گئیں ،دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے مقامی رہنما چودھری سلیم صادق تھے ،مہمان خصوصی چودھری سلیم صادق نے ڈائریکٹر سکول ہذا امجد علی اور پرنسپل رخسانہ حسین کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں شیلڈ، کپ اور میڈل تقسیم کیے جبکہ تقریب کے دوسرے سیشن میں بچوں نے ٹیبلو،خاکے بھی پیش کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چودھری سلیم صادق نے کہا کہ طلبا وطالبات کی کارکردگی سے پتا چلتا ہے کہ ادارہ کی ترقی کی سب سے بڑی وجہ بزرگوں کے نام پرقائم ادارہ میں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو اہمیت دینا ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جسکا عملی اظہار یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی ، انہوں نے کہا کہ بزرگوں کا احترام ،حلال حرام کی تمیز ایمان داری اورسچ کو معاشرے میں فروغ دینے کے لئے محنتی قابل اساتذہ کو اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقہ سے ادا کرتے رہنا ہو گا ، ہر تعلیمی ادارے کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحیح تربیت انتہائی ضروری ہے موجودہ حکومت عمران خان کے ویژن اور عثمان بزدار کی پنجاب میں تعلیم دوست پالیسیوں کی بدولت سکولوں کواپ گریڈ کر رہی ہے قصبوں ،دیہاتوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اساتذہ کی کمی کوبھی پورا کیا جارہا ہے ،جبکہ دوردرراز کے سکولوں کو سولر پینل فراہم کیے جارہے ہیں ، کمپیوٹر کی تعلیم کے لئے سکولوں میں کمپیوٹر کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے اس کے لئے حکومت تمام تر اقدامات کر رہی ہے ، تقریب کے اختتام پر مہمانان اعزاز سوشل ویلفیئر آفیسرمحمد عارف،راقم الحروف( محمد مظہررشید چودھری) ، صدر موومنٹ آف آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ساہیوال ڈویژن خالد ذیشان ،چیئر پرسن ہیومن رائٹس کمیٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ کو اعزازی شلیڈز پیش کی گئیں جبکہ ڈائریکٹر سکول ہذا امجد علی کی جانب سے پہلے سیشن کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق جج اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سلیم صادق کو سوینئرز پیش کیے گئے ٭
 

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 88 Articles with 71788 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.