گوجر قوم۔۔ایک جائزہ

دنیا کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی رائل قوم جسے گوجر کے نام سے جانا جاتا ہے نے تاریخ کے سینے میں اپنی شجاعت و بہادری کے ایسے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں کہ امتداد زمانہ کی بے رحم موجیں بھی انہیں مٹا نہ سکیں۔تاریخ شاہد ہے کہ اس قوم نے کبھی کسی کی بالا دستی قبول نہیں کی۔اپنے وطن گجرات کے دفاع کے لیے آخر دم تک لڑے اور یہ ثابت کر دیا کہ گوجر قوم کو تباہ تو کیا جا سکتا ہے مگر اسے شکست کبھی نہیں دی جا سکتی۔یہی وجہ ہے کہ برصغیر پاک و ہند پر صدیوں تک حکمرانی کرنے والی یہ قوم جب زوال کا شکار ہوئی تو اس قوم نے فاتح قوم کی غلامی کا طوق اپنے گلے میں ڈالنے کی بجائے اپنی سرزمیں کو خیرباد کہہ دیا اور کوہساروں کا رخ کیا۔یوں اپنی آزادی کے پرچم کو ہمالیہ کے فلک بوس پہاڑوں پر سربلند رکھا۔اگر ہم یوں کہیں تو بے جا نہ ہوگا کہ گوجرشان سے جئے اور آن سے مرے مگر کسی کی حکمرانی قبول نہیں کی۔

تاریخ کے صفحات گوجروں کی عظمت کے امین ہیں۔گوجر قوم نے ایسے ایسے عظیم حکمران پیدا کیے جنکی شجاعت،انسان دوستی اور بہترین طرز حکمرانی کی داستانوں سے تاریخ بھری پڑی ہے۔ان شاہی گوجر خاندانوں میں سب سے مشہور پراتیہار خاندان ہے جس نے ۶۵۰ سے ۱۰۳۶ اے ڈی تک شمالی ہند پر حکومت کی۔اور کئی صدیوں تک گوجر سلطنت کا پھریرا پورے آب وتاب سے برصغیر پر لہرایا۔اس خاندان کے عظیم گوجر بادشاہ مہیر بھوجا دی گریٹ کا مجسمہ آج بھی انڈیا کے دارلحکومت دہلی میں نصب ہے۔جو کہ گوجر قوم کی عظمت اور شاندار ماضی کی دلیل ہے۔پریتہار خاندان کے حکمرانوں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے

گوجر پراتیہار خاندان کے حکمران
۱۔ڈاڈا ون ،ٹواینڈ تھری ۷۵۰۔۔۶۵۰
۲۔ناگا بھاٹا ون ۷۸۰۔۔۷۵۰
۳۔وٹسراجا ۸۰۰۔۔۷۸۰
۴۔ناگابھاٹا ٹو ۸۳۳۔۔۸۰۰
۵۔راما بھادرا ۸۳۶۔۔۸۳۳
۶۔مہیربھوجا دی گریٹ ۸۹۰۔۔۸۳۶
۷۔مہندرا پالا ون ۹۱۰۔۔۸۹۰
۹۔بھوج ٹو ۹۱۳۔۔۹۱۰
۱۰۔مہی پالا ون ۹۴۴۔۔۹۱۳
۱۱۔مہندراپالا ٹو ۹۴۸۔۔۹۴۴
۱۲۔دیوپالا ۹۵۴۔۔۹۴۸
۱۳۔ونیک پالا ۹۵۵۔۔۹۵۴
۱۴۔مہی پالا ٹو ۹۵۶۔۔۹۵۵
۱۵۔وجے پالا ٹو ۹۶۰۔۔۹۵۶
۱۶۔راجا پالا ۱۰۱۸۔۔۹۶۰
۱۷۔تری لوچن پالا ۱۰۲۷۔۔۔۱۰۱۸
۱۸۔یاش پالا ۱۰۳۶۔۔۱۰۲۷

دیگر گوجر حکمران
۱۔راجا نین سنگھ
۲۔پرتھوی راج چوہان
۳۔اودے سنگھ نگری
۴۔شری دیونارائن (راجستھان کے لوگ انکی پوجا کرتے ہیں ہندو عقیدے کے مطابق)
۵۔کسانہ خاندان کے حکمران
۶۔کٹھانہ خاندان کے حکمران

گوجر برادری کی مشہور سیاسی وسماجی شخصیات
۱۔چودھری رحمت علی مصور پاکستان
۲۔فضل الہی چودھری سابق صدر پاکستان
۳۔میجر طفیل شہید نشان حیدر
۴۔فخرالدین جی ابراہیم سابق صدر انڈیا
۵۔آئی کے گجرال سابق وزیر اعظم انڈیا
۶۔ڈاکٹر من موہن سنگھ وزیر اعظم انڈیا
۷۔سر کمال رام وکٹوریہ کراس
۸۔اوم پرکاش گوجر انٹرنیشنل پیس ایوارڈ
۹۔سردار ولا بھائی پٹیل انڈیا کے پہلے ہوم منسٹر
۱۰۔میاں محمد بخش صوفی شاعر
۱۱۔ساحر لدھیانوی معروف شاعر
۱۲۔حافظ سعید سربراہ لشکر طیبہ
۱۳۔قمرالزمان کائرہ وفاقی وزیر اطلاعات
۱۴۔چودھری امیر حسین سابق سپیکر قومی اسمبلی
۱۵۔چودھری جعفر اقبال سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی
۱۶۔جاوید چودھری معروف ٹی وی اینکر
۱۷۔ڈاکٹر صفدر محمود کالم نگار جنگ
۱۸۔چودھری اسماعیل گوجر صوبائی وزیر بلوچستان
۱۹۔چودھری تنویر اشرف کائرہ صوبائی وزیر بلوچستان
۲۰۔چودھری طارق انیس وفاقی وزیر
۲۱۔صاحبزادہ اسحاق ظفر سابق صدر آذاد کشمیر
۲۲۔چودھری رخسار سینئر وزیر آذاد کشمیر
۲۳۔شعیب اختر کرکٹر
۲۴۔محمد اظہرالدین کرکٹر
۲۵۔محمد آصف کرکٹر
۲۶۔مشتاق احمد کرکٹر
۲۷۔محمد عامر کرکٹر
۲۸۔مولانا عبدلحکیم سابق سنیٹر
۲۹۔جنرل سوار خان سابق گورنر پنجاب۔

نمونے کے طور پر مندرجہ بالا چند نام درج کیے گئے ہیں۔الحمداللہ گوجر قوم کا دامن ایسی بے شمار موتیوں سے بھرا پڑا ہے جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر زندگی کے ہر شعبے میں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔اور اس وقت بھی پاکستان ،انڈیا اور افغانستان کی سیاست میں گوجر نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔اس مختصر سے مضمون میں تمام سیاسی سماجی اور معروف لوگوں کا تذکرہ ممکن نہیں۔اس موضوع پر ایک ضخیم کتاب لکھی جا سکتی ہے۔آخر میں ان تنگ نظر اور متعصب مورخین و مؤلفین کی خدمت میں صرف اتنا کہوں گا کہ تم گوجروں کی تاریخ کو جتنا چھپاؤ گے گوجر اتنا ہی ابھریں گے۔گوجر تاریخ کا وہ روشن باب ہیں کہ انہیں مٹایا نہیں جا سکتا۔جب رات کا اندھیرا بڑھ جاتاہے تو ستارے اور زیادہ روشن ہوجاتے ہیں۔

بشکریہ ڈاکٹر افضل سراج
Muhammad Ali Checha
About the Author: Muhammad Ali Checha Read More Articles by Muhammad Ali Checha: 25 Articles with 104159 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.