فیکٹری کے مالک بنیں

عاصم مجید کا بلاگ‎

دنیا میں آج کل بہت تیزی سے سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں. ان تبدیلیوں کے منفی اور مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ دنیا بھر میں انڈسٹری دن بدن بند ہو رہی ہے۔ لہذا پاکستان کے سرمایہ کار اس فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پاکستان میں سستی ترین چیزیں چین سے آرہی تھیں لیکن چین کی انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔ چین کی درآمد اور برآمد بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کی طرف آنے والا تیل بھی روک لیا گیا ہے جس کا مطلب چین کی انڈسٹری مکمل بند ہو سکتی ہے۔

پاکستان میں آنے والی سستی ترین چیزیں جن میں نہائت چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی شامل ہیں۔ جس میں دانت کریدنے والے تنکے سے لے کر الیکٹرونکس کے سوئچ تک شامل ہیں۔ وہ اب چین سے آنا بند ہو جائیں گی۔ یا بہت کم تعداد میں درآمد کی جا سکے گی اور چونکہ ان کی پیداوار کم ہو گی تو لہذا وہ مہنگے داموں درآمد ہوں گی اور وہ مہنگے داموں ہی پاکستان میں بیچی جائیں گی۔ یعنی چین سے درآمد ہونے والی چیزیں مہنگی ہوں گی۔

اب ان حالات میں میں جو چھوٹے بڑے سرمایہ کار ہیں ان کے لئے ایک نادر موقع ہے کہ وہ اپنی انڈسٹری بنا سکتے ہیں طریقہ کار مندرجہ ذیل نکات میں بتانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

1۔ آپ کوئی ایک پروڈکٹ منتخب کر لیں۔
2۔ اپنے علاقے کے تمام اسٹور مالکان کے پاس جائیں اور ان سے اپنی منتخب کی گئی پروڈکٹ جو آپ نے بنانی ہے اس کی قیمت پتہ کریں۔
3۔ اس پراڈکٹ کو بنانے پر جو خرچ (Cost Price) آئے گا اس کے ساتھ موازنہ کریں۔
4. اگر تو آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ اس کی قیمت (Sale Price) اور بنانے والی قیمت (Cost Price) میں خاصا فرق ہے تو پھر استخارہ کریں اور پھر اللہ کا نام لے کر کام شروع کر دیں۔
5۔ اپنی پراڈکٹ بنانے سے پہلے آپ کم از کم 50 اسٹور مالکان سے جا کر وہ پراڈکٹ جس قیمت پر وہ خرید رہے ہیں۔
اس سے کم قیمت پر لینے کے لیے راضی کر لیں۔
اور ان کو اپنی پراڈکٹ کے معیار کی گارنٹی دیں۔
6۔ ان اسٹور مالکان سے معاہدہ کریں اور سامان پہنچانے کا دن مقرر کریں۔
7۔ اپنی انڈسٹری کی بنیاد رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی اس پروڈکٹ کے سیمپل (Sample) پچاس مزید اسٹور مالکان کے پاس لے کر جائیں۔
ان کے ساتھ بھی معاہدے کریں۔
8۔ اس طرح اپنا کام پھیلاتے جائیں۔
جیسے جیسے کام پھیلتا جائے اپنے رشتے داروں اور محلے داروں میں سے اپنی انڈسٹری میں سے مزدور رکھیں۔
9۔ اپنے منافع میں سے کچھ فیصد اللہ کے رستے کے لیے وقف کر دیں۔

ان شاء اللہ مجھے قوی امید ہے کہ اللہ تعالی آپ کی انڈسٹری میں ضرور برکت ڈالیں گے۔

آپ کی اس انڈسٹری سے بے روزگاری میں کمی ، پاکستان کی درآمدات میں کمی اور آپ کے مال میں برکت آئے گی۔
 

Muhammad Naeem Shehzad
About the Author: Muhammad Naeem Shehzad Read More Articles by Muhammad Naeem Shehzad: 144 Articles with 106710 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.