مشکل گھڑی میں ہماری قوم کا رویہ

تحریر۔۔۔چوہدری فیصل جاوید
ہم نے وقت بے وقت اذانیں تو دیں لیکن افسوس نمازیں پھر نہیں پڑھیں جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آج کل ایک وبا پاکستان میں اپنے قدم جما چکی ہے جسں کا نام کرونا وائرس ہے اس کی وجہ سے تمام تر نظام ذندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے تمام تر چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبار بند کر دیئے جا چکے ہیں امیر اور مڈل کلاس طبقہ اپنے گھروں میں محصور ہو کر ایک بے فکری کی زندگی گزار رہے ہیں طرح طرح کے پکوان پکائے جا رہے ہیں اس کے برعکس ایک اور طبقہ بھی اس معاشرے کا حصہ ہے جس کو مزدور یا دیہاڑی کرنے والا کھا جاتا ہے جن کے گھروں میں تب ھی چو لھے جلتے ہیں جب وہ کام کی اجرت لے کر آئیں اور اس ہنگامء صورتحال میں وہ سب سے زیادہ پریشان ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے پیٹ کیسے پالیں، اور ان بچوں کی بولتی آنکھوں کے کیا جواب دیں؟قدرت کا قہر بھی ضروری تھاہر انسان خود کو خدا سمجھ بیٹھا تھا.سونے پہ سہاگہ آج کل کے مدد کرنے والے، جو کہ ھر بیبس کی بے بسی کا تماشہ بناتے ہیں مدد کرنے کے بہانے ایک وقت کا کھانا دے کر اتنی تصاویر بنا بنا تے ہیں اور ان کو سوشل میڈیا کی زینت بنا دیا جا تا ہے جس سے آپکی تو واہ واہ ہو جاتی ہو گی لیکن اس غریب کی عزت نفس مجروح ہو کر رہ جاتی اور اپنے آپ سے نظریں ملانے کے قابل نہیں رہتا اگر آپکو حقیقتاً کسی کی مدد کرنی ہے تو آپ مہربانی کر کے کسی ادارے یا کسی دارالامان کا سہارا لیں اس کے علاوہ آپ مسجدوں میں راشن رکھ دیں تاکہ نہ تو کسی غریب کی عزت نفس مجروح ہو اور آپکو بھی اﷲ تعالیٰ اس کا اتنا اجر دے گا جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نھیں ہو گاہم سمجھتے ہیں کہ ہم یوں وقت بے وقت کی ازانیں دے کر، لوگوں کو ذلیل کر کے ان کی عزت نفس مجروح کر کے سب ٹھیک ہو جائے گا تو ایسا ہرگز نہیں ہے یہ صرف تب ٹھیک ہو سکتا ہے جب ہم سب اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، لوگوں پر ظلم کرنا چھوڑ دیں اور اپنے سیدھے رستوں پر لوٹ آئیں ہم اور ہمارے حالات کی بہتری کے درمیان بس ایک چیز ہے استغفار''اﷲ کی رحمت سے مایوس ہونا کفر ہے ''کیونکہ مایوس کون ہے۔۔۔؟ شیطان یہ جو بات بات پہ کہتے ہیں کہ کرونا وائرس اﷲ کی طرف سے ایک عذاب ہے اﷲ ہم سے ناراض ہوگیا ہے۔۔تو کیا یہ مایوسی کفر نہیں ہے۔اﷲ کہتے ہیں لوٹ آؤ میرے پاس یہ عذاب نہیں اشارہ بھی تو ہو سکتا ہے۔ آزمائش بھی تو ہو سکتی ہے اﷲ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں بے شک وہ سب کچھ بہتر جاننے والا ہے بے شمار نوازنے والا ہے ہمیں چاہئے کہ تمام فضول کاموں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اﷲ تعالیٰ سے توبہ کریں تاکہ ہمارے رب العالمین ہم سب سے راضی ہو جائیں اور اپنے سے نیچے والوں کا بھی خیال رکھیں کیونکہ وہ بھی ہماری طرح کے انسان ہیں ان کے بھی کچھ خواب ہیں کچھ جذبے نہیں ،غورو فکر ضرور کیجئے۔

 

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 525285 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.