قارئین کرام !کروناوائرس نے دنیا بھر میں اپنے شکنجے
گاڑھے ہوئے ہیں۔ اس نے ایسی تباہی اورخوف کی فضاء قائم کر دی ہے کہ آج کوئی
بھی شخص گھر سے باہرنکلنے سے گریزاں ہے جوکہ اس لحاظ سے بہت ہی خطرناک ہے
کہ جو ڈیہاڑی دار مزدور ہے وہ تو فاقہ کشی پر مجبور ہو سکتا ہے ۔ ہمارے ہاں
صحت کی سہولیات پہلے ہی بہت کم ہیں اوراس کی ذمہ داری قیام پاکستان سے لے
کر آج تک کی سب حکومتوں پر ہے کہ انہو ں نے کوئی مربوط نظا م تشکیل نہیں
دیا ہے۔مگر خوش قسمتی سے ہمارے ہاں فلاحی اداروں نے عوام کی صحت سے لے کر
تعلیم تک ہر میدان میں اپنی ذمہ داری نبھا کر صورتحال کو بد ترین ہونے سے
بچایا ہے۔انہی میں سے ایک سُدھار فاؤنڈیشن ہے جوکہ سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ
1980 کے تحت باقاعدہ رجسٹر ڈ تنظیم ہے ۔جو نو افراد جو سماجی بہتری
اورانسانی حقوق کے داعی تھے نے لاہور شہر میں اس کی داغ بیل ڈال دی تھی۔ یہ
ادارہ نا مساعدحالات کے باوجود سوشل ڈویلپمنٹ میں 1994 اور انسانی حقوق کے
لئے 1995سے کام کر رہی ہے۔اس کا دائرہ کار انسانی حقوق ، برابری اور انصاف
و پرامن معاشرے کے قیام کو ممکن بنا نا ہے ۔مگر ابتداء میں یہ بچوں کے تحفظ
اوربہتر تعلیم کی کاوشوں پر زیادہ کام کر رہی تھی۔ ملکی سطح پر اس حوالے سے
بہت کم کام ہو رہا تھا جو کہ سدھار فاؤنڈیشن کے لئے ایک اعزاز رکھتا ہے کہ
اس نے ملک میں اس طرح کی کاوشو ں میں اپنا کردار عمدگی سے سرانجام دیا،
اگرچہ اس حوالے سے تشہیر سے کام نہیں لیا گیا مگر خاموشی سے انقلاب برپا
کرنے کی جہدوجہد جاری رہی ہے۔سدھار فاؤنڈیشن کا شمار بھی ایسے ہی ادارو ں
میں ہوتا ہے جو کہ محض دینے پر اکتفا کرکے دعائیں لیتے ہیں اور لوگوں کی
زندگیوں میں خوشیاں بکھیرتے ہیں یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ اب تک سدھار
فاؤنڈیشن نے محدود وسائل کے باوجود لوگوں کی زندگیوں کو سدھارنے میں کوئی
کسر نہیں چھوڑی ہے جو کہ قابل تعریف ہے ۔
قارئین کرام ! اس کی مثال کچھ یوں دیکھ لیں کہ ضلع قصور میں جہاں تقریباََ
80 فیصد لوگ ڈیہاڑی دار مزدور ہیں ، پاکستان میں اگرچہ لاک ڈاؤن نہیں کیا
گیا ہے مگر اس کے باوجود ان افراد کی زندگیوں میں مشکلات شروع ہو گئی تھیں
کہ آمدن کے ذرائع ختم ہو کے رہ گئے تھے۔ان کی مشکلات کا ادارک کرتے ہوئے
سُدھا ر فاؤنڈیشن نے پہلے مرحلے میں اُ ن میں سے تقریباََ سو سے زائد لگ
بھگ اشد ضرورت مند خاندانوں میں26مارچ سے لے کر یکم اپریل 2020تک 249000
روپے 130خاندانوں میں تقسیم کر دیئے گئے ۔تاکہ اُن کا گذر بسر اس مشکل وقت
میں ہو سکے ،جب ہر طرف ایک افراتفری کا عالم ہے۔ سُدھار فاؤنڈیشن نے محض
149000 روپے دو دنوں میں اکھٹے کئے جو کہ آسان کام نہیں تھا مگر اس کے لئے
مخیر حضرات اور سدھار فاؤنڈیشن قصور شہر کے کوارڈینٹر عمیر حسنین کا اہم
کردار ہے جس کی بدولت اتنی رقم جمع ہوئی ۔ جبکہ فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی
ایک لاکھ روپے اس کار خیر میں دیئے گئے ۔مگر ابھی بھی مزید دوسو سے زائد
خاندان ایسے ہیں جہاں امداد کی ضرورت ہے اور اس کے لئے عطیات درکار ہیں۔بڑی
تعداد میں ضرورت مند دفتر تک پہنچ رہے ہیں مگر اُن کے لئے کچھ کرنے کے
وسائل ناکافی ہو چکے ہیں ۔اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مخیر حضرات اور وہ
تمام افراد جو کہ اﷲ کی راہ میں خرچ کرنے کے خواہشمند ہیں وہ سدھار
فاؤنڈیشن کی کھلے دل کے ساتھ مدد کریں تاکہ مستحق افراد کی مدد کی جا سکے ۔اس
لئے راقم السطور سب سے التماس کر رہا ہے کہ آگے بڑھیں اور مدد کریں۔
قارئین کرام ! ہمارے دین کی تعلیمات ہیں کہ نیکی اور بھلائی کے کام میں ایک
دوسرے کی مدد کرنی چاہیے ۔یہی وہ کام ہیں جو کہ آخرت میں ہمارے کام آنے ہیں
تو ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اس بار ماہ رمضان سے قبل حسب توفیق ایسے
اداروں کی بھرپور مدد کرنی چاہیے تاکہ جہاں جہاں تک حکومت کی جانب سے امداد
نہ پہنچ سکے تو ایسے ادارے اُن کی بھی مدد کر سکیں ۔سدھار فاؤنڈیشن کا پتا
اور رابطہ نمبر دیئے جا رہے ہیں تاکہ آپ لوگ ان کی بھر پور مدد کر سکیں ،
جو از خود اشیاء فراہم کروا سکیں تو مزید بہترین عمل ہو جائے گاکہ صورتحال
کی سنگینی کی وجہ سے اُن کا حصول کچھ مشکل ہے تو یہ مزید جلدی ضرورت مند
افراد تک پہنچ سکے گا۔
جناب فواد عثمان علی( سی ای او)
موبائل :+92-300-4027234
جناب رانا ندیم اقبال ( نائب سی ای او)
موبائل :+92-301-7242745
سُدھار سوسائٹی، مکان نمبر111، Bبلاک، نزد میزان بنک، فیصل ٹاؤن اسکیم ،
لاہور
فون:+92-42-35218611
|